رکن پور،وارداتوں میں پھر اضافہ

  رکن پور،وارداتوں میں پھر اضافہ

  

 رحیم یار خان (بیورو رپورٹ) رکن پور پولیس چوری کی وارداتیں روکنے میں ناکام ہوچکی ہے۔ تھانہ رکن پور کی(بقیہ نمبر40صفحہ6پر)

 حدود مسن آباد میں روزانہ چوری کی وارداتیں ہونے لگی ہیں۔ گزشتہ دو راتوں کے دوران متعدد چوری کی وارداتیں ہوئیں جن میں مسن آباد کے زمیندار ملک سجاد مسن کے گھر سے رات کی تاریکی میں ہزاروں روپے مالیت کی نئی ہنڈا موٹر سائیکل چوری کرلی گئی۔ سمیع اللہ ماچھی کی کریانہ دکان کو نقب لگا کر اس میں سے نقدی ہزاروں روپے مالیت کے جوتیسگریٹ وغیرہ چوری کرلیے گئے۔مسن آباد کے رہائشی محنت کش منیر دایہ کے گھر سے طلائی چاندی زیورات ہزاروں روپے نقدی کپڑے وغیرہ چوری کرلیے گئے۔ مرغی فروش علی خان کی مرغیوں کی جالی توڑ کر اس میں سے ہزاروں روپے مالیت کی زندہ مرغیاں چوری کرلی گئیں جبکہ مسن آباد میں قائم ناصر شفیق کریانہ ہول سیل ڈیلر کے اسٹور کو نامعلوم چور نقب لگانے کی کوشش کررہے تھے کہ قریبی دکاندار کے جاگ جانے پر چور فرار ہو گئے۔ پولیس کی جانب سے چوری کی وارداتوں کی روک تھام کے لیے موثر کارروائیاں نہ ہونے سے شہری رسہ گیروں پتھاریداروں اور بھونگہ مافیا کے کے رحم و کرم پر ہی رہ گئے ہیں۔ چوروں کے خوف سے زمیندارتاجر دکاندارشہری راتیں جاگ جاگ کر گزارنے پر مجبور ہو چکے ہیں۔ زمینداروں تاجروں دکانداروں شہریوں نے چوری کی بڑھتی ہوئی وارداتوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ڈی پی او رحیم یارخان سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

اضافہ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -