وہوامیں آپریشن، 400ایکڑ سرکاری اراضی واگزار، تعمیرات مسمار
ڈیرہ غازیخان،تونسہ شریف)نمائندہ خصوصی،سٹی رپورٹر،نمائندہ پاکستان) ضلع ڈیرہ غازیخان کے علاقے وہوا میں چار سوایکڑ سرکاری رقبہ واگزار کرا لیاگیاہے. اسسٹنٹ کمشنر محمد اسد چانڈیہ نے ریونیو اور دیگرمتعلقہ سٹاف کے ہمراہ موضع وہوا جنوبی میں سولہ کروڑ روپے مالیت کا سرکار ی رقبہ واگزار کرانے کیلئے آپریشن کی نگرانی کی. پختہ تعمیرات بھاری مشینری کے ذریعے مسمار کر دی گئیں. علاوہ ازیں ذخیرہ (بقیہ نمبر48صفحہ 7پر)
اندوزی اور گرانفروشی پر تین دکانیں سربمہر کرنے کے ساتھ 4500روپے جرمانہ بھی عائد کیاگیا. اسسٹنٹ کمشنر نے تونسہ شہر میں صفائی اور دیگرمعاملات دیکھے. سبزی منڈی میں نیلامی کے عمل کا جائزہ بھی لیا۔
واگزار