بہاولپور:آر پی او کی کھلی کچہری،سائلوں کو ریلیف دینے کا حکم

  بہاولپور:آر پی او کی کھلی کچہری،سائلوں کو ریلیف دینے کا حکم

  

بہاولپور، حاصل پور(ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار)  آر پی او محمد زبیر دریشک نے ریجنل پولیس آفس میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا جس میں انہوں نے سائلین کی درخواستوں کی سماعت کی۔ آر پی او نے کہا کہ انصاف کی فوری فراہمی کو ہر قیمت پر یقینی بنایا جائیگاشہریوں کے(بقیہ نمبر27صفحہ6پر)

 جائز مسائل کے فوری حل کیلئے ہرممکن اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب کے ویژن اور انسپکٹر جنرل آف پولیس کی اوپن ڈور پالیسی کو مدنظر رکھتے ہوئے عوام کی افسران بالا تک رسائی کیلئے عملی اقدامات کئے جارہے ہیں۔ آر پی او نے شہریوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوام کو چاہیے کہ معاشرے سے جرائم کے خاتمہ کیلئے پولیس کے ساتھ تعاون کریں اور بغیر کسی خوف کے ایسے عناصر کی نشاندہی کریں تاکہ ان کے خلاف سخت کاروائی کرتے ہوئے معاشرہ کو پاک صاف کیا جائے  انصاف کی فراہمی میں کسی قسم کی روکاوٹ کو حائل نہیں ہونے دیا جائے گا جائز مسائل کو ترجیح بنیادوں پر حل کیا جائیگا۔ ریجنل پولیس آفیسر بہاولپور محمد زبیر دریشک کی آفیس میں کھلی کچہری انہوں نے موقع پر سائلوں کی درخواست پر احقامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ عوام کو انصاف کی فراہمی پولیس کا اولین فریضہ ہے انہوں نے کہا وزیراعلیٰ اور آئی جی پنجاب کی ہدایت پر انصاف کی ان کی دلیز پر فراہمی کے لئے کھلی کچہریوں کا انعقاد کیا جارہا ہے انہوں نے کہا کہ عوام جرائم پیشہ افراد کی نشاندہی کریں تا کہ معاشرے کو ان سے پاک کیاجائے۔

حکم

مزید :

ملتان صفحہ آخر -