محکمہ ہائی وے میں مبینہ کرپشن،مرکزی ملزم گرفتارکرنے کیلئے کوششیں تیز

  محکمہ ہائی وے میں مبینہ کرپشن،مرکزی ملزم گرفتارکرنے کیلئے کوششیں تیز

  

ملتان (وقائع نگار)محکمہ ہائی وے میں 25 کروڑ روپے کی بوگس ادائیگیوں کا معاملہ۔اینٹی کرپشن ملتان کے تین (بقیہ نمبر29صفحہ6پر)

مقدمات میں مطلوب مرکزی ملزم ساجد نواز کھوکھر تاحال گرفتار نا ہوسکا۔جبکہ ملزم کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔تفصیل کے مطابق سابق یوسی چیئرمین ساجد نواز کھوکھر نے محکمہ ہائی وے کے شعبہ حصول اراضی کے افسران اور پٹواری کے ساتھ ملکر 25 کروڑ روپے کی بوگس ادائیگی کروائی۔اور اپنے حلقے کے لوگوں کو مالی امداد کی رقم کا جھانسہ دیکر انکے اکانٹ میں رقم ٹرانسفر کروائی۔اور پھر وہ رقم خود نکلوا لی۔

تیز

مزید :

ملتان صفحہ آخر -