محکمانہ قوائد نظر انداز، سکینڈل میں ملوث ٹیکسیشن آفیسر شیخ عارف پر حکام مہربان

  محکمانہ قوائد نظر انداز، سکینڈل میں ملوث ٹیکسیشن آفیسر شیخ عارف پر حکام ...

  

 ملتان (نیوز رپورٹر)محکمہ ایکسائز ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس ملتان میں محکمانہ قواعد و ضوابط کو نظر انداز کرتے ہوئے ٹوکن(بقیہ نمبر28صفحہ6پر)

 ٹیکس سکینڈل میں ملوث ٹیکسیشن آفیسر شیخ عارف کو پراپرٹی ٹیکس زون ون کا ایڈیشنل چارج سونپ دیا گیا۔ ڈائریکٹر ایکسائز ملتان نے باقاعدہ آرڈر جاری کردیئے ذرائع کے مطابق ایکسائز آفس ملتان میں 2017 کے دوران محکمہ ایکسائز کے ایک انسپکٹر اور 2 کلرکس نے پوسٹ آفس کے عملہ سے ملی بھگت کرکے 300 سے زائد مختلف گاڑیوں کے بوگس ٹوکن ٹیکس کی فیڈنگ کرکے قومی خزانے کو 5 کروڑ روپے سے زائد کا نقصان پہنچایا جبکہ 2018 میں بوگس ٹوکن ٹیکس کا انکشاف ہونے پر ڈی جی آفس کی طرف سے مکمل انکوائری کے آرڈر جاری کیئے جس میں پوسٹ آفس کا ایک اہلکار اور ای ٹی او سمیت 2 ایکسائز کلرک اور انسپکٹر افتخار بھٹی ٹوکن جعلسازی میں ملوث پائے گئے تاہم سیاسی اثر و رسوخ کے آڑے آنے پر 2018 سے جاری انکوائری 2021 کی آخری سہہ ماہی میں بھی مکمل ہونے کو نہیں آرہی جبکہ اس دوران خرد برد میں ملوث انسپکٹر افتخار بھٹی ڈی جی آفس کے عملہ سے مک مکا کرکے اپنا ٹرانسفر راولپنڈی آفس کرواگئے کلرکس بھی چمک دکھا کے دوبارہ ٹوکن پر مامور ہوگئے اور آج ڈائریکٹر ایکسائز ملتان نے اپنے محکمانہ اختیارات سے تجاوز کرتے ہوئے ای ٹی او عارف شیخ کے زون ون کے آرڈر جاری کردیئے ہیں جو کہ ڈی جی پنجاب کے اختیارات ہیں اور قومی خزانے کے 5 کروڑ روپے سے زائد ریونیو کرپٹ عناصر کی جیبوں میں منتقل ہوچکا۔ 

مہربان

مزید :

ملتان صفحہ آخر -