مہنگائی،اشیائے خوردونوش کی قیمتیں آؤٹ آف کنٹرول

      مہنگائی،اشیائے خوردونوش کی قیمتیں آؤٹ آف کنٹرول

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


وہاڑی(بیورورپورٹ،نمائندہ خصوصی) پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد مہنگائی کا طوفان آگیا، اشیاء خورونوش کی قیمتو ں میں کمی نہ آسکی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کے باعث چکن کی اُونچی اُڑان، قیمت 340روپے فی کلو تک پہنچ گئی، پھل(بقیہ نمبر30صفحہ6پر)
  سیب 200 انگور 400 روپے مہنگے اگر سبزیوں کے ریٹس کی بات کی جائے تو آلو 80، پیاز 60، ادرک 390، ٹما ٹر 65 سے 70 روپے، جبکہ مٹر کا ریٹ لسٹ میں ریٹ نہ ہونے سے دوکاندار دونوں ہاتھوں سے لوٹنے لگے 250 روپے فی کلو تک وصول کیے جانے لگے خریداروں کا کہنا ہے کہ دوکاندار من مانے ریٹس وصول کررہے ہیں ہر دوکاندار کا الگ الگ ریٹ ہوتاہے شہریوں گلزار علی، ساجد حسین، غفار احمد، اکرم و دیگر کا کہناہے کہ آئے روز پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ہونے سے اشیاء خورونوش کی قیمتیں کم ہونے کا نام ہی نہیں لے رہی ہیں غریب اور دیہاڑی دار طبقہ شدید متاثر ہورہاہے انہوں نے قیمتوں میں کمی اور ریلیف کا مطالبہ کیاہے۔
مطالبہ