لودھراں:تعلیمی ترقی کیلئے ترین ایجوکیشن فاؤنڈیشن سرگرم

لودھراں:تعلیمی ترقی کیلئے ترین ایجوکیشن فاؤنڈیشن سرگرم

  

لودھراں (بیورو رپورٹ،،نمائندہ پاکستان)ترین ایجوکیشن فانڈیشن کی جانب سے گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج لودھراں میں کیریئر کونسلنگ سیمینار کا انعاد کیا گیا۔ سیمینار کے مہمان خصوصی ترین ایجوکیشن فانڈیشن کے صدر علی خان ترین تھے۔ تقریب میں سی ای او ایجو ویثرن اسلام آباد یوسف الماس نے بطور کیریئر کونسلنگ ٹرینر شرکت کی جبکہ سی ای او ایجوکیشن(بقیہ نمبر31صفحہ6پر)

 میاں عبدالرزاق، سی ای او ترین ایجوکیشن فانڈیشن اکبر خان اور کالج انتظامیہ بھی شریک تھی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے علی ترین نے کہا کہ ترین ایجوکیشن فاؤنڈیشن کا مقصد لودھراں کے بچوں اور بچیوں کو لاہور اور اسلام آباد کے سکولوں جیسی معیاری تعلیم اور بہترین سہولیات فراہم کرنا ہے. کیرئیر کونسلنگ سمینار کا مقصد لودھراں کے بچوں اور بچیوں کو یہ آگہی فراہم کرنا ہے کہ میٹرک کے بعد انہیں کس کالج یا یونیورسٹی میں داخلہ لینا چاہئے یا پھر کس ادارے میں انکے لئے سکالر شپ کے مواقع موجود ہیں۔اس کے ساتھ ساتھ لودھراں کے بچوں کو یہ بھی معلوم ہونا چاہیے کہ  لمز اور نسٹ جیسے بڑے تعلیمی اداروں میں کس قسم کی تعلیم دی جارہی ہے۔ علی ترین نے کہا کہ معیاری تعلیم کے ساتھ ساتھ ہم بچیوں کو کھیلوں کے بھرپور مواقع فراہم کرنے کے لیے کوشاں ہیں۔ ہم لودھراں کے سکولز اور کالجز کی گرلز کرکٹ ٹیمیں بنائیں گے اور انکی انٹرنیشنل لیول کے کوچز سے ٹریننگ کروائیں گے۔سی ای او ایجوکیشن لودھراں میاں عبدالرزاق نے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ترین ایجوکیشن فانڈیشن لودھراں میں کسی نعمت سے کم نہیں ہے۔ہم نے ہمیشہ ترین ایجوکیشن فانڈیشن کے اقدامات کو سراہتے ہوئے انکی سپورٹ کی ہے۔ترین ایجوکیشن فانڈیشن کے سی ای او اکبر خان نے کہا کیر یئرکونسلنگ سیشن کا انعقاد جنوبی پنجاب میں اپنی نوعیت کا پہلا رسیشن ہے۔ آج کے سیشن میں 124ہائی اور ہائر سیکنڈری سکولوں کے ٹیچرز اور طلبا و طالبات نے شرکت کی ہے۔ علی ترین نے ترین ایجوکیشن فاؤنڈیشن کی جانب سے گزشتہ دنوں منعقدہ جنوبی پنجاب میں ریاضی کے سب سے بڑے امتحانی مقابلہ جات میں پوزیشن ہولڈرز میں نقد انعامات اور تعریفی سرٹیفیکیٹ بھی تقسیم کیے۔  بعد ازاں علی خان ترین نے گورنمنٹ گرلز ڈگر ی کالج میں ترین ایجوکیشن فاؤنڈیشن کی جانب سے بنائے گئے جدید انفارمیشن کمیونیکیشن ٹیکنالوجی سنٹر کا بھی وزٹ کیا۔

سرگرم

مزید :

ملتان صفحہ آخر -