حمزہ کا دورہ جنوبی پنجاب فلاپ،بلاول سے موازنہ غلط، افتخار خان

حمزہ کا دورہ جنوبی پنجاب فلاپ،بلاول سے موازنہ غلط، افتخار خان

  

شاہجمال(نمائندہ پاکستان)مقامی لیگی قیادت  اور  حمزہ شہباز کے ناکام ترین دورہ جنوبی پنجاب کا چئیر مین بلاول بھٹو کے کامیاب دورہ جنوبی پنجاب سے کر کے مرکزی قیادت کو دھوکہ دینے کی کوشش کر رہے ہیں۔ان خیالات کا اظہار سیکرٹری اطلاعات پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب ایم این اے نوابزادہ افتخار احمد خان نے میڈیا نمائندگان سے گفتگو کے دوران کیا(بقیہ نمبر34صفحہ6پر)

 انہوں نے بتایا کہ چئیر مین بلاول بھٹو زرداری کا دس دروزہ دورہ جنوبی پنجاب کے دوران تمام منتخب ارکان پارلیمنٹppp عہدیداران میڈیا نمائندگان سے ملاقاتیں،میلسی وہاڑی،دنیا پور،لودھراں،ڈیرہ غازیخان، ملتان، لیہ،چوک اعظم،چوک منڈا،مظفر گڑھ،رحیم یار خان تک نہ صرف عوام نے محبتوں کا اظہار کرتے ہوئے ان کا جگہ جگہ پر شاندار استقبال کیا بلکہ منعقد کئیے گئے جلسوں اور ہر جلسہ میں ہزاروں افراد کی شرکت اور جنوبی پنجاب کے بڑے سیاسی گھرانوں کے سرکردہ افراد سابق پارلیمنٹیرینز کی پیپلز پارٹی میں شمولیت ن لیگ کے سابق سینئر وزیر سردار ذوالفقار کھوسہ اور وزیر اعلی پنجاب دوست محمد کھوسہ کی میزبانی میں بڑے جلسہ کا انعقاد پیپلز پارٹی پر جنوبی پنجاب کے عوام کے اعتماد کا مظہر ہے اس کے مقابلے میں نائب صدر مسلم لیگ ن کے دورہ سرائیکی وسیب کا موازنہ نہیں کیا جاسکتا جنوبی پنجاب کے بنارسی ٹھگ حمزہ شہباز کو ماموں بنانے میں ضرور کامیاب ہوئے ہیں اور بلاول بھٹو کے کامیاب دورہ کو کانٹر کرنے کی ناکام کوشش کی ہے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -