یو ایم ٹی میں ڈاکٹر آصف رضا بطور تیسرے ریکٹر تعینات
لاہور (سٹی رپورٹر) یونیورسٹی آف مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی (یو ایم ٹی) میں ایئر وائس مارشل(ر) ڈاکٹرآصف رضا بطور تیسرے ریکٹر یو ایم ٹی تعینات کردئیے گئے ہیں۔ ڈاکٹر آصف رضا پاک فضایہ میں اپنی خدمات سر انجام دیتے ہوئے اسسٹنٹ چیف آف ایئر سٹاف پی اے ایف ریٹائر ہوئے تھے۔ اپنی سروس کے دوران انہوں نے قومی مفاد کے متعدد منصوبوں کی نگرانی کی جن میں بطور ڈائریکٹر ایوی اونکس جے ایف 17- پروجیکٹ شامل ہے۔ ڈاکٹر آصف رضا NUST یو نیورسٹی اسلام آباد میں 12 سال بطور پروریکٹر اپنی خدمات سر انجام دے چکے ہیں۔ انکی ملکی خدمات کو مد ِ نظر رکھتے ہوئے انہیں ہلال امتیاز اور تمغہ امتیاز سے بھی نوازہ جا چکا ہے۔تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہو ا جس کے بعد قومی ترانہ بجایا گیا۔ اس مو قع پر صدر یو ایم ٹی ابراہیم حسن مراد، ڈائریکٹر TKS مریم مراد، ڈی جی یو ایم ٹی عابد ایچ کے شیروانی، سابق ریکٹر ڈاکٹر محمد اسلم، ڈاکٹر مجاہد کامران، رجسٹرار یو ایم ٹی سلیم عطا،ہیڈ سیکیورٹی میجر (ر) ابرار حسین، ڈینز ڈائریکٹر ز سمیت سٹاف اور فیکلٹی نے شرکت کی۔ صدر یو ایم ٹی ابراہیم حسن مراد نے یو ایم ٹی کے محنتی اور قابل فیکلٹی ممبران اور سٹاف کی تعریف کی۔
۔ انکا کہنا تھا کہ یو ایم ٹی کو اقدار اور میرٹ پر مبنی ادارہ بنانے کے ڈاکٹر حسن صہیب مراد (شہید) کے وژن کو ہم آگے لے کر بھڑ رہے ہیں۔ انہوں نے اظہا ر خیال کرتے ہوئے کہا کہ میرا وژن یو ایم ٹی کو 2030 تک ایشاء کی 100 بہترین یونیورسٹیوں میں شامل کرنا ہے۔ انہوں نے ڈاکٹر اسلم کی یو ایم ٹی میں دی گئی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا اور ڈاکٹر آصف رضا کو یو ایم ٹی میں خوش آمدید کہا۔ آخر میں انہوں نے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں دعا گوہ ہوں کہ ان مثبت تبدیلیوں کے ساتھ اللہ ہم سب کا حامی و ناصر ہو۔ آمین۔سابق ریکٹر ڈاکٹر محمد اسلم نے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے صدر یو ایم ٹی سمیت پوری یو ایم ٹی فیملی کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ یو ایم ٹی جیسے ادارے کے ساتھ کام کرنے کا تجربہ بہت خوشگوار تھا۔ انہوں نے ڈاکٹر آصف رضاکو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی اور نیک تماؤں کے ساتھ اس بات پر امید ظاہر کی کہ ریکٹر یو ایم ٹی ڈاکٹرآصف رضاطلباء، اساتذہ، فیکلٹی اور سٹاف کے درمیان ایک مضبو ط تعلق قائم کر کے اپنے فرائض بخوبی سر انجام دیں گے تاکہ ریسرچ سمیت دیگر تعلیمی امور پر مزید بہتر طریقے سے کام کیا جا سکے۔ ریکٹر یو ایم ٹی ایئر وائس مارشل (ر) ڈاکٹر آصف رضا نے حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یو ایم ٹی جیسے نامور ادارے کے ساتھ کام کرنا میرے لیے بڑے اعزاز کی بات ہے۔ ریکٹر یو ایم ٹی کا کہنا تھا کہ گزشتہ چند سالوں میں یو ایم ٹی کی نمایا کارکردگی مثالی ہے اور میں امید کرتا ہونکہ کہ یو ایم ٹی کو مزید پروان چڑھانے کیلئے یو ایم ٹی کے فیکلٹی اور سٹا ف میرابھرپو ساتھ دینگے۔ انہوں نے روز مرہ کی بنیاد پر ڈینز ڈائریکٹرز اور سینئر انتظامیہ کے ساتھ رابطے کو یقینی بنانے کی ضرورت ہے تاکہ معاملات میں مزید بہتری آ سکے۔ انکا مزید کہنا تھا کہ ہمیں آنٹر پرینیورل اور رسرچ پرمبنی کلچر کو فروغ دینا ہوگا تاکہ ہم یو ایم ٹی کو ٹاپ بین الاقوامی سطح کی یو نیورسٹیوں کی فہرست میں شامل کر سکیں۔صدر یو ایم ٹی ابراہیم حسن مراد نے سابق ریکٹر ڈاکٹر محمد اسلم کو سوینئر پیش کیا۔ڈاکٹر آصف رضا نے نئے ریکٹر کے دستا ویز پر دستخط کیے اور سابق ریکٹر نے یو ایم ٹی کے تیسرے ریکٹر ڈاکٹر آصف رضا کو مومینٹو پیش کیا۔