ہواوے کے نئے پریذیڈنٹ برائے مشرق وسطیٰ کا تقرر

ہواوے کے نئے پریذیڈنٹ برائے مشرق وسطیٰ کا تقرر

  

لاہور(پ ر)انفارمیشن اینڈ کمیونیکیشن ٹیکنالوجی(ICT) انفراسٹرکچر اور اسمارٹ ڈیوائسز کے ممتاز گلوبل پرووائیڈر، ہواوے نے اسٹیون یی کو اپنا پریذیڈنٹ برائے مشرق وسطیٰ مقرر کرنے کا علان کیا ہے۔وہ مکمل طور پر آپس میں جڑی ہوئی ایک ذہین دنیا کے لیے ہر گھر، فرد اور ادارے تک ڈیجیٹل لانے کے ہواوے کے ویژن کو عملی جامہ پہنانے کی غرض سے علاقائی اور عالمی دونوں، ایکو سسٹم شراکت داروں کے ساتھ مل کر کام کریں گے۔یہ تقرر ایک ایسے وقت میں کیا گیا ہے جب ہواوے ایک کھلے،محفوظ اور جدت طرز ڈیجیٹل انفراسٹرکچر کی وسعت کے ذریعے COVID کے بعد اس علاقے میں قوموں کی مدد کر کے ICT انڈسٹری میں اپنے قائدانہ کردار کو مستحکم بنانے کی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے۔اسٹیون یی نے کہا کہ" مشرق وسطیٰ اور افریقا جغرافیائی لحاظ سے ایک متحرک علاقہ ہے۔ہواوے کو حالیہ عشروں میں مختلف حکومتوں،ٹیلی کام آپریٹرز،انٹر پرائزز اور کنزیومرزکی خدمت کرنے پر فخر ہے۔آج چوتھے صنعتی انقلاب سے متعلق قومی ڈیجیٹائزیشن منصوبے حقیقی معنوں میں حوصلہ افزا ہیں۔ہواوے اس بات کو ذہن میں رکھتے ہوئے،کل کے بزنسز کے ساتھ تعاون اور اپنی ترقیاتی سوچ کو حقیقت کا رنگ دینے میں قوموں کی مدد کرتے ہوئے اپنے شراکت داروں اور اپنے لوگوں پر سرمایہ کاری جاری رکھے گا جس کے لئے ان کے ارادہ بہت مضبوط ہیں اور اس کے مستقبل میں فوائد حاصل ہوں گے"۔

مزید :

کامرس -