جاز نے اپنے آپریشنز کو عالمی سطح تک وسعت دینے کا اعلان کردیا

  جاز نے اپنے آپریشنز کو عالمی سطح تک وسعت دینے کا اعلان کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(پ ر)جازxlr8کی زیر قیادت اسٹارٹ اپ ڈیف ٹاک(DeafTawk) نےGSMA انوویشن فنڈ برائے اسسٹیو ٹیکنالوجی(Innovation Fund for Assistive Tech) کے تحت ملنے والی2لاکھ50ہزار ڈالرکی گرانٹ کے حوالے سے منعقدہ ایک تقریب میں عالمی سطح پر اپنے آپریشن کو بڑھانے کے منصوبوں کا اعلان کیاہے۔اس گرانٹ کی مدد سے ڈیف ٹاک اپنی سروسز کاا دائرہ کار قومی اور بین الاقوامی سطح تک وسیع کرے گا۔ڈیف ٹاک،سماعت سے محروم افرادکو آن لائن سائن لینگوایج سروسز فراہم کرنے والااسٹارٹ اپ ہے اورنیشنل انکیوبیشن سنٹر (NIC)میں ہونے والے جازxlr8کیبہترین ایکسلریٹر پروگرام کے تیسرے گروپ میں شامل تھا۔پاکستان میں انٹرنیٹ براڈبینڈ سروس فراہمی کے سب سے بڑے اورنمبر ون 4Gآپریٹر جاز(Jazz)اور ڈیف ٹاک کے مابین معاہدے کی تقریب ہوئی۔جاز ڈیف ٹاک کو سماعت سے محروم افراد کی معاونت اور سٹارٹ اپ کے توسیع منصوبوں کے لیے مدد فراہم کرے گا۔ڈیف ٹاک،پاکستان اور سنگاپور میں کامیابی کے بعد امریکہ، یورپ اور جنوبی ایشیا تک اپنی رسائی بڑھا رہاہے جس کی باقاعدہ تعارفی تقریب آنے والے ہفتوں میں ہوگی۔اس اسٹارٹ اپ سے اب تک92ہزار سے زائد افراد مستفید ہوچکے ہیں،اس نے 1100ملازمتیں اور آمدن میں ماہانہ 25فیصد اضافہ کیاہے۔جاز کے چیف ڈیجیٹل اینڈ سٹریٹجی آفیسر عامر اعجاز نے کہا کہ،”GSMA کی طرف سے ڈیف ٹاک کی کارکردگی کا اعتراف جاز xlr8کی مقبولیت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ 
ان کامیابیوں نے کاروباری نوجوانوں کو اسٹارٹ اپ سے لے کر اپنے بزنس کوبڑے پیمانے تک بڑھانے کی سوچ میں مدد دینے والے ہمارے عزم کو مزیدبڑھا دیاہے۔“GSMA انوویشن فنڈ کے منیجر بلال قریشی نے کہا کہ،”ہماری خواہش ہے کہFCDO اور GIZ  پر مشتمل اپنے ڈونرزکے تعاون سے ڈیف ٹاک جیسے عظیم اسٹارٹ اپس کی مددکی جائے۔معاشرے کے کسی بھی طبقے کو ان کی معذوری سے نمٹنے میں مدد دے کر، ہم سمجھتے ہیں کہ ڈیف ٹاک ڈیجیٹل شمولیت کے لیے شراکت داری کی صلاحیت رکھتا ہے۔“ڈیف ٹاک کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر علی شبر نے کہاکہ،”جب ہم نے ڈیف ٹاک کے تصورپر غور کیا تو فوری طور پرہمارے ذہن میں ٹیکنالوجی کے ذریعے سماعت سے محروم افراد کو بااختیار بنانے کا خیال آیا۔اور آج یہ گرانٹ ملنے پر ہمارے اس خیال نے حقیقت کا روپ دھار لیاہے۔ گرانٹ ملنے پر ہمیں بہت خوشی ہے جس پر ہم اپنے شراکت داروں اورہمارے کام کو تسلیم کرنے والے خیرخواہوں کے دل کی گہرائی سے شکرگزار ہیں۔ ہمارا مقصدجی ایس ایم اے کے ساتھ مل کر محرومی کا شکار افراد کو بااختیار بنانا ہے۔“Ignite کے چیف ایگزیکٹیو آفیسرعاصم شہریار نے پاکستان میں این آئی سی کی اہمیت کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ،”ملک بھر میں این آئی سی کے مضبوط نیٹ ورک کے ذریعے Igniteگزشتہ پانچ سال سے پاکستان کے سٹارٹ اپ ایکو سسٹم کو بہتر بنا رہاہے۔ہماری NICsنے 800سے زائد سٹارٹ اپس کی معاونت کی ہے جو اب تک 56ملین ڈالر سے زائد فنڈز اکٹھا کر چکے ہیں۔پاکستانی سٹارٹ اپس کے لیے 2021ء ایک قابل ذکر سال رہاہے جس دوران اب تک 300ملین ڈالر سے زائد سرمایہ کاری ہوچکی ہے اور Ignite کی دسمبر تک پیش گوئی تقریباً 400ملین ڈالر ہے۔“جی ایس ایم اے انوویشن فنڈ کو یوکے فارن(UK Foreign)، کامن ویلتھ(Commonwealth) اور ڈویلپمنٹ آفس (FCDO) کے ذریعہ فنڈز فراہم کیے جاتے ہیں جبکہ اس انوویشن فنڈ کوGSMA اور اس کے ممبران کی معاونت بھی حاصل ہے۔ یہ فنڈ اسٹارٹ اپس کے لیے ہے جس کا مقصد مختلف صلاحیتوں کی ضروریات کو پورا کرنا جبکہ ڈیجیٹائزیشن کی راہ میں حائل رکاوٹوں پر قابو پانا ہے۔ اس گرانٹ کی دوڑ میں ڈیف ٹاک کے علاوہ 31 ممالک کے 350 اسٹارٹ اپس اور ایس ایم ایز(SME,s) بھی شامل تھے۔ماہرین کی ایک آزاد کمیٹی نے مکمل تحقیق کے بعد ایشیا اور افریقہ سے چار حتمی گرانٹیوں کا انتخاب کیا۔ 

مزید :

کامرس -