حکومتی پالیسیوں سے مسائل میں اضافہ،تاجر بدحال، خواجہ شفیق

  حکومتی پالیسیوں سے مسائل میں اضافہ،تاجر بدحال، خواجہ شفیق

  

ملتان (  نیوز   رپورٹر  ) چیئرمین آل پاکستان انجمن تاجران خواجہ محمد شفیق نے کہا ہے کہ مہنگائی نے جان ہلکان کر رکھی ہے اوپر سے پٹرول چھڑکا کیا جا رہا ہے جو دانشمندانہ فیصلے نہیں اقتدار سے قبل حکمرانوں نے عوام سے چمکدار دعوے کئے لیکن مہنگائی ہی عفریت بن چکی ہے مسائل مصائب کی شکل اختیار کررہے ہیں تاجربد حال پریشان ہیں حکمران تمام تر توانائیاں (بقیہ نمبر36صفحہ6پر)

 مہنگائی کنٹرول کرنے پر صرف کریں اور تاجر برادری کو مختلف ٹیکسز مسائل سے بھی چھٹکارہ دلوائیں ان خیالات کا اظہار انہو ں نے انجمن تاجران سوئی گیس روڈ تا 21نمبر چونگی پرانا شجاعباد روڈ کے نومنتخب عہدیداران کی تقریب حلف برداری سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا تقریب میں صدر چیمبر آف سمال ٹریڈرز ملتان شہر ظفر اقبال صدیقی نے نومنتخب عہدیداران سے ان کے عہدوں کا حلف لیا جن میں صدر ملک محمد حشام بھٹہ،چیئرمین ملک محمد رفیق بھٹہ،وائس چیئرمین ملک عمر سبحان بھٹہ،سینیئر نائب صدر ملک سعید بھٹہ،نائب صدورفیروز خان،غلام محمد سیال،محمد کاشف،محمد ثقلین بھٹہ،جنرل سیکرٹری ملک ممتاز حسین ارائیں،ایڈیشنل سیکرٹری چوہدری محمد نوید،جوائنٹ سیکرٹریز حاجی محمد حسین قریشی،چوہدری وقار احمد،شیخ علی رضا،چوہدری راشد،مجاہد حسین،فنانس سیکرٹری چوہدری محمد خالد،سیکرٹری اطلاعات و نشریات ملک محمد عادل بھٹہ،سیکورٹی انچارج ملک محمد معین بھٹہ،چیئرمین مجلس عاملہ عبدالمالک شامل تھے نومنتخب صدر ملک محمد حشام بھٹہ،جنرل سیکرٹری ملک ممتاز حسین ارائیں،نمبردار ملک ناصر جاوید بھٹہ نے سوئی گیس روڈ کے مسائل اجاگر کئے اورط ان کے حل کا اعادہ کیا جس میں چوری راہ زنی ڈکیتی کی وارداتیں سرفہرست تھیں خواجہ محمد شفیق نے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ تاجروں کا سپاہی اور کارکن ہوں حکومت کی جانب سے زبردستی دھونس اور دھاندلی کے ٹیکسز تسلیم نہیں کریں گے اور ان کے خلاف جدوجہد جاری رکھیں گے ظفر اقبال صدیقی نے کہا کہ موجودہ حکومت کے دور میں ٹیکسز مسائل میں اضافہ ہوا ہے جس پر ایف بی آر حکام سے ہارے مزاکرات ناکام ہوئے اور ہم نے احتجاج کی کال دی ہے اور ہم پراپرٹی ٹیکس کے خلاف احتجاج اور فیض آباد میں رواں ماہ دھرنا اور احتجاج کریں گے تقریب میں ملک زوالنورین بھٹہ،حاجی سجاد سیال،ملک فیاض بھٹہ،پیرعبدالستار کوڑا شاہ،شیخ عبدالندیم،حافظ ساجد محمود،عامر سلطان گجر،سجاد وڑائچ نے بھی شرکت کی۔

خواجہ شفیق

مزید :

ملتان صفحہ آخر -