وکلاء،سائلوں کے مسائل حل کرنے کی حکمت عملی تیار،انیس علی

وکلاء،سائلوں کے مسائل حل کرنے کی حکمت عملی تیار،انیس علی

  

ملتان (خصو صی رپورٹر)حکومت پنجاب وکلاکے بنیادی مسائل حل کرنے کی ہرممکن کوشش کررہی ہے جنوبی پنجاب کی تحصیل اور ضلع کی سطح پر تمام بارکونسل کوحکومت پنجاب کی جانب سے فنڈزجاری کئے گئے تاکہ وکلااورسائلین کیلئے لئے واٹرفلٹریشن پلانٹ اورسائے کیلئے شیڈپرخرچ کئے جائیں سکیں ان خیالات کااظہار ایڈوکیٹ جنرل پنجاب انیس علی ہاشمی اور ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل پنجاب اظہرسلیم کملانہ سے پاکستان تحریک انصاف لائرفورم جنوبی پنجاب (بقیہ نمبر38صفحہ6پر)

کے وفد سے ملاقات کے موقع پرکیا انہوں نے مزیدکہاکہ ایڈوکیٹ جنرل آفس ملتان اوربہاولپور میں پاکستان تحریک انصاف کے درینہ ساتھیوں کوجلد ایڈوکیٹ جنرل آفس کاحصہ بنایاجائے گا جن وکلانے پارٹی کیلئے اپنی خدمات فراہم کی اسے پارٹی کبھی فراموش نہیں کرسکتی۔کیپشن فوٹوملتان04 اکتوبر 2021۔صوبائی وزیرتوانائی ڈاکٹر اخترملک چاہ مانی والاتا مخدوم رشیدروڑ کے افتتاح کے موقع پردعامانگ رہے ہیں۔ ملتان04 اکتوبر 2021۔ایڈوکیٹ جنرل پنجاب انیس علی ہاشمی اور ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل پنجاب اظہرسلیم کملانہ سے پاکستان تحریک انصاف لائرفورم جنوبی پنجاب کا وفد ملاقات کررہاہے۔

انیس علی

مزید :

ملتان صفحہ آخر -