کرونا سے 3ہلاکتیں، ویکسی نیشن مہم مزید تیز کرنے کا فیصلہ 

    کرونا سے 3ہلاکتیں، ویکسی نیشن مہم مزید تیز کرنے کا فیصلہ 

  

         ملتان،رحیم یارخان،احمد پور سیال، وہاڑی (وقائع نگار،تحصیل رپورٹر، بیورورپورٹ، نامہ نگار) نشتر ہسپتال ملتان میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا میں مبتلا 02 اور  مریض جاں بحق ہوگیا۔جس کے بعد اموات کی مجموعی  تعداد 926 ہو گئی۔ نشتر ہسپتال کے آئی سو لیشن وارڈز میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا میں مبتلا ملتان کی 64 سالہ رقیہ بانو اور مظفر گڑھ کی 75 سالہ نیامت مائی نے  دم توڑ دیا،یوں (بقیہ نمبر25صفحہ6پر)

 یکم اپریل 2020  سے 4 اکتوبر   2021 کے درمیان کورونا کے باعث ہونے والی اموات کی مجموعی تعداد 926 ہو گئی   ہے،جبکہ نشتر ہسپتال میں زیر علاج کورونا کہ مریضوں کی تعداد 20 ہو گئی ہے جن میں سے 13 مریضوں کا تعلق ملتان سے ہے,جبکہ کورونا کے شبہ میں 27 مریض زیر علاج ہیں جن کی رپورٹس کا انتظار  ہے،ادھر رواں سال نشتر ہسپتال میں کورونا کے شبہ میں 8ہزار 36 افراد رپورٹ ہوئے جن میں سے 2 ہزار 916 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی ہے،ادھر کورونا مریضوں کے لئے  مختص   90 وینٹی لیٹرز میں سے صرف 17 وینٹی لیٹر خالی ہیں،   جبکہ کورونا آئی سو لیشن بلاک میں بستروں کی تعداد 368 کر دی گئی  ہے، جن میں سے  214 خالی ہیں۔کورونا کی چوتھی خطرناک لہر احمد پور سیال کے نوجوان کی زندگی نگل گئی۔تقریباً46روز قبل محلہ عید گاہ جعفریہ کے رہائشی سید بالم شاہ کا جواں سالہ بیٹا سید مصطفی ہادی شاہ کورونا وائرس کی چوتھی لہر کی زد میں آگیا جسے علاج کے لیے نشتر ہسپتال ملتان میں داخل کروایا گیا۔جہاں وہ46دن زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد خالق حقیقی سے جا ملا۔مرحوم کی نماز جنازہ میں علاقہ بھر کی سیاسی وسماجی شخصیات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ مرحوم کو سینکڑوں سوگواران کی موجودگی میں ان کے آبائی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔ڈپٹی کمشنر مبین الہی کی زیرصدارت کورونا ویکسین کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں کورونا ویکسین ٹارگٹ کے حصول کے حوالے سے جائزہ لیا گیا ڈپٹی کمشنر مبین الہی نے اس موقع پر کہا کہ کورونا ویکسی نیشن کا عمل احسن انداز سے جاری رکھیں عوام میں کورونا ویکسین کے حوالے سے سوشل موبلائزیشن موثر انداز سے کی جائے محکمہ صحت کورونا ویکسین ٹارگٹ کے حصول کیلئے متحرک ہو کر کام کریں کورونا ویکسی نیشن کے عمل کو مزید تیز کیا جائے کورونا ویکسین کے حوالے سے فیلڈ عملہ کے ٹارگٹ کو باقاعدگی سے چیک کیا جائے گا طلبا وطالبات کو والدین سے سرٹیفکیٹ لے کر کورونا ویکسین کریں تمام متعلقہ محکمے کورونا ویکسی نیشن کے عمل پر خصو صی توجہ دیں اس حوالے سے کسی قسم کی سستی یا غفلت برداشت نہیں کی جائے گی ڈپٹی کمشنر مبین الہی نے مزید کہا کہ والدین سنجیدگی کا مظاہرہ کریں کورونا ویکسین عالمی ادارہ صحت سے منظورشدہ ہے اور اسکا کوئی سائیڈ ایفکٹ نہیں ہے کورونا کی روک تھام کیلئے ہم سب کو مل کر اپنا کر دار ادا کرنا ہو گا تاکہ انسانی جانوں کے تحفظ کو یقینی بنایا جاسکے۔ سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر انجم اقبال نے اجلاس کو بتایا کہ 9لاکھ 72ہزار579افراد کو کورونا ویکسین کی پہلی ڈوز اور 3لاکھ 68ہزار 251افراد کو دوسری ڈوز لگائی جا چکی ہے اور محکمہ صحت کورونا ویکسین ٹارگٹ کے حصول کیلئے ہمہ وقت کوشاں ہے اس موقع پر اے ڈی سی ریونیو اشفاق الرحمن، اے ڈی سی جنرل خالد محمود گیلانی، اے ڈی سی فنانس مظفر خان، اے سی وہاڑی محمد جعفر چوہدری، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر انجم اقبال، سی ای او ایجو کیشن محمد صہیب عمران، ڈی ایچ او ڈاکٹر خالد جاوید،ایڈ یشنل ڈائر یکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر ذاکر علی، ڈی ڈی ایگر ی کلچر رانا محمد عارف، سیکرٹری ڈی آر ٹی اے کامران انور، ڈی او پاپولیشن عاصم ہدایت،ایم ایس ٹی ایچ کیو ہسپتال میلسی ڈاکٹر ندیم اور دیگر افسران موجود تھے۔اسسٹنٹ کمشنر بوریوالامحمد یوسف چھینہ بذریعہ ویڈ یولنک اجلاس میں شریک ہوئے۔محکمہ ہیلتھ کی طرف سے دیئے گئے اعداد و شمار کے مطابق کرونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد میں کمی آنا شروع ہو گئی ہے۔گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران 14 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی جنہیں ورثا کی جانب سے شیخ زید ہسپتال لایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے متاثرہ مریضوں کے سوائپ حاصل کرنے کے بعد ان میں وائرس کی تصدیق کرتے ہوئے ایس او پیز کے تحت گھروں میں ائیسولیٹ کر دیا۔ وائرس سے متاثرہ افرادمیں اعجاز احمدام عمارہمحمد عامر جاویدمحمد اکرموردہجویریہجہاں ارانمرہاعظم سلیماسرا اظہرظہور احمدسریش کمارعائشہ انوار اور دعا احمد شامل ہیں۔ محکمہ صحت سے جاری ہونے والے اعداد و شمار کے مطابق ضلع رحیم یار خان میں کورونا وائرس کے ایکٹو کیسز کی مجموعی تعداد 7579 اموات کی تعداد 280اورصحت یاب ہونے والے 7141افرادہیں۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -