ملتان،4تھانوں کے ایس ایچ اوز،7 محرروں کو پولیس لائن رپورٹ کرنیکا حکم

ملتان،4تھانوں کے ایس ایچ اوز،7 محرروں کو پولیس لائن رپورٹ کرنیکا حکم

  

 ملتان (  وقا ئع نگار  )سی پی او ملتان منیر مسعود مارتھ نے  آئی جی پنجاب کی پالیسی پر عملدرآمد کرتے ہوئے ملتان کے چار  تھانوں کے ایس ایچ اوز اور سات تھانوں کے محرروں کو پولیس لائن رپورٹ کرنے (بقیہ نمبر23صفحہ6پر)

کا نوٹفیکیشن جاری کر دیا ہے۔آئی جی پنجاب کی جاری کردی نئی پالیسی کے مطابق کانسٹیبل سے انسپکٹر رینک تک کسی اہلکار کی ایک تھانے میں تین بار پوسٹنگ نہیں ہونی چاہئے اور نہ ہی کوئی پانچ سال تک ایک تھانے میں تعینات رہ سکے گا۔مذکوہ پالیسی پر  ایس ایچ او تھانہ الپہ ارشاد حسین،ایس ایچ او جلیل آباد شفقت محمود۔ایس ایچ او سیتل ماڑی انسپکٹر الطاف حسین،ایس ایچ او تھانہ بستی ملوک  انسپکٹر طاہر عزیز کو ناقص کار کر د گی پر پولیس لائن کلوز کر دیا ھے جبکہ ایس ایچ او تھانہ مظفر آباد قصور کالرو کو تھانہ ستیل ماڑی تبدیل کیا گیا ھے.اسی طرح سات  تھانوں کے محررز  کو کلوز ٹو پولیس لائن کر دیا جن میں شوکت حسین محرر شاہ رکن عالم،خالد حسین محرر تھانہ ستیل ماڑی، نعیم اختر تھانہ ممتاز آباد،بشیر احمد قطب پور،عصمت اللہ شاہ شمس،غلام نازک تھانہ صدر جلال پور، غلام محمد محرر تھانہ سٹی جلالپور، اور محمد طارق محرر نیوملتان کوکلوز ٹو  پولیس لائن کیا گیا ہے۔اسی طرح 31 کانسٹیبلز اور 8 انچارج انوسٹیگیشنز کے تبادلے کئے گئے ہیں 

حکم 

مزید :

ملتان صفحہ آخر -