نشتر میڈیکل یونیورسٹی میں تربیتی کورس،امتحانی سسٹم کا جائزہ

  نشتر میڈیکل یونیورسٹی میں تربیتی کورس،امتحانی سسٹم کا جائزہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 ملتان (وقا ئع نگار)نشتر میڈیکل یونیورسٹی میں شعبہ امراضِ نسواں کے زیر اہتمام ایف سی پی ایس پارٹ ٹو کے حوالے سے جاری پانچ روزہ تربیتی کورس میں وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر رانا الطاف احمد نے گزشتہ روز شرکت کی اور تدریسی سرگرمیوں (بقیہ نمبر1صفحہ6پر)
 بشمول مذکورہ امتخان کے لیے ٹرینی ڈاکٹرز کو کرائی جانے والی تیاری کے طریقہ کار کا جائزہ لیا۔ انہوں نے شرکا کو مخاطب کرتے ہوئے تعلیم کو دور جدید سے ہم آہنگ کرنے کی ضرورت پر زور دیا اور سربراہ شعبہ امراض نسواں یونٹ ٹو پروفیسر ڈاکٹر شاہد ارشاد را کی تربیتی کورسز کے انعقاد کے حوالے سے کاوشوں کو سراہا۔ سابق پرنسپل نشتر میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر سمیع اختر اور معروف گائناکالوجسٹ و کونسلر کالج آف فزیشنز اینڈ سرجنز پروفیسر ڈاکٹر محمد طعیب اور پروفیسر ڈاکٹر غلام مجتبی کونسلر کالج آف فزیشنز اینڈ سرجنز نے بھی خصوصی طور پر اس تربیتی کورس میں شرکت کی۔ وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر رانا الطاف احمد نے گزشتہ روز نشتر الائیڈ ہیلتھ سکول اور کالج کا دورہ کیا اور وہاں فیکلٹی سے الائیڈ ہیلتھ سائنسز کے جاری پروگراموں اور کورسز بارے تفصیلی تبادلہ خیال کیا اور معیاری تعلیم کی فراہمی کے حوالے سے اپنے بھرپور تعاون کی یقین دھانی کرائی۔ ڈاکٹر عامر عاشق اسسٹنٹ پروفیسر بھی اس موقع پر وائس چانسلر نشتر میڈیکل کے ہمراہ موجود تھے۔ بعد ازاں وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر رانا الطاف احمد نے زیر تعمیر لیکچر تھیٹر کمپلیکس کا بھی دورہ کیا اور وہاں جاری تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیا اور کام پر مامور عملے کو ضروری ہدایات جاری کیں۔کورونا وبا کی پہلی سے چوتھی لہر کے دوران نشتر ہسپتال میں نئی بھرتیاں کرنے کی بجائے پہلے سے موجود طبی عملے سے ہی کورونا وبا کے دوران ڈیوٹیاں لی جا رہی ہیں جبکہ نشتر ہسپتال میں پہلے ہی سٹاف کی شدید کمی ہے اس دوران اضافی ڈیوٹیاں کرنے کے باعث نہ صرف ڈاکٹروں سمیت دیگر عملہ شدید ذہنی اذیت کا شکار ہے بلکہ ٹریننگ پر موجود ڈاکٹروں کی ٹریننگ بھی شدید متاثر ہو رہی ہے جبکہ دوسری جانب نشتر کالج کیمپس میں کورونا ویکسی نیشن سینٹر سے طلبا کو مسائل اور سہولیات کی کمی بھی سوالیہ نشان ہے اسی سے متعلق گزشتہ روز پی ایم اے ملتان کے صدر پروفیسر ڈاکٹر مسعود الروف ہراج کی قیادت میں وفد نے وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر رانا الطاف سے انکے دفتر میں ملاقات کی اور کورونا کے دوران اضافی ڈیوٹیاں کرنے والے طبی عملے کو ریلیف دینے کے لئے فوری خالی آسامیوں پر نئی بھرتیوں کا مطالبہ کیا گیا جبکہ ہاسٹل،نشتر پوائنٹ اور ایمرجنسی کی کینٹین کو کھولنے، ایم ایس /ایم ڈی پروگرام کے حوالے سے پوسٹ گریجویٹ ڈاکٹروں کے مسائل حل کرنے،یونیورسٹی کی جانب سے نئے کورسز کے آغاز اور نشتر میڈیکل یونیورسٹی اور ہسپتال میں فیکلٹی کی کمی فوری دور کرنے کے حوالے سے مطالبات سامنے رکھے گئے اس حوالے سے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر رانا الطاف نے یقین دہانی کروائی کہ جلد نئی بھرتیاں شروع کر دی جائیں گی جبکہ کورونا وبا کے دوران جس طرح ہمارے اصلی  ہیروز ڈاکٹر نرسز پیرا میڈیکس نے کردار ادا کیا وہ قابل تحسین ہے انکو ریلیف دینا سب سے اہم ہے۔وفد میں ڈاکٹر رانا خاور،حاجرہ مسعود۔شیخ عبدالخالق،ظفر ملک،ذوالقرنین حیدر سمیت دیگر ڈاکٹرز شامل تھے۔
تبادلہ خیال