سرکاری سکولوں میں ان ڈور،آؤٹ ڈور گیمز، انتظامیہ کو گراؤنڈز تیار کرنے کا حکم

  سرکاری سکولوں میں ان ڈور،آؤٹ ڈور گیمز، انتظامیہ کو گراؤنڈز تیار کرنے کا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


  ملتان ( سٹی رپورٹرر)جنوبی پنجاب کے تمام سرکاری سکولوں میں (بقیہ نمبر3صفحہ6پر)
 ان ڈور اور آؤٹ ڈور گیمز کا انعقادرواں ہفتے سے کیا جا رہا ہے، ہر سکول اپنے گراؤنڈ اور وسائل کے مطابق پلان تیار کرے، تعلیمی  افسران تمام انتظامات کو حتمی شکل دے کر ایجوکیشن سیکرٹریٹ جنوبی پنجاب میں رپورٹ پیش کریں،  یہ بات ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ جنوبی پنجاب کے ایڈیشنل سیکرٹری (ایڈمن) عطاء الحق نے تعلیمی  اداروں میں کھیلوں کے حوالے سے محکمہ تعلیم کے سی ای  اوز اور ڈی  ای  او(سکینڈری) کے ساتھ منعقدہ ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔اجلاس میں ڈپٹی سیکرٹری خواجہ مظہر الحق، ڈی پی آئی (سکینڈری) اعزاز احمد جوئیہ، ڈی پی آئی (ایلیمنٹری) جنوبی پنجاب طاہرہ پروین سمیت مختلف اضلاع کے سی ای اوز ایجوکیشن، ڈی ای  اوز (سکینڈری)اور متعلقہ تعلیمی افسران نے شرکت کی، اس موقع پر اجلاس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ایڈیشنل سیکرٹری عطاء الحق نے کہا کہ جنوبی پنجاب کے تعلیمی اداروں میں کھیل کی سرگرمیوں کے احیاء اور اس کے فروغ کے لئے ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ بھرپور اقدامات اٹھا رہا ہے، انہوں نے سی ای اوز ایجوکیشن کو ہدایات دیں کہ سکولوں میں ہیڈ ٹیچراورفزیکل ایجوکیشن ٹیچرکی مشاورت سے ان ڈور  اور آؤٹ ڈور گیمز کے پلان کو حتمی شکل دی  جائے اورکھیل کی سرگرمیوں میں بچوں کو لازمی شامل کر کے ان کو کھیلوں کی افادیت اور اہمیت کے حوالے سے آگہی فراہم کی جائے، ایڈیشنل سیکرٹری نے کہا کہ جو سکول کھیلوں کا میدان نہیں رکھتے وہاں ٹیبل ٹینس اور بیڈ منٹن جیسی ان ڈور گیمز کو ترجیح دی جائے۔ جماعت پنجم تک کے طلبہ کے لیے ان ڈور گیمز اور اس سے اوپر کی کلاسز کے لیے آؤٹ ڈور گیمز کا آغازکرکے کھیل اور دیگر ہم نصابی سرگرمیوں کو فروغ دینے کی کوششیں اور ان کے نتائج کی رپورٹ کو فوری ایجوکیشن سیکرٹریٹ جنوبی پنجاب بھیجا جائے۔ اجلاس میں صوبائی وزیر تعلیم کے جنوبی پنجاب میں متوقع دورے، سکولز ہاکی  لیگ، ٹرانس ایجوکیشن، آؤٹ آف سکول چلڈرن پراجیکٹ کے علاوہ ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ جنوبی پنجاب کے زیراہتمام شائع ہونے والے بچوں کے پہلے ڈیجیٹل میگزین روشنی کے معاملات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا
حکم

کارروائی