عالمی یوم کپاس،ملتان میں تقریب کی تیاریاں فائنل

  عالمی یوم کپاس،ملتان میں تقریب کی تیاریاں فائنل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 ملتان(سپیشل رپورٹر)  وزارت نیشنل فوڈ سکیورٹی اور وائس پریذیڈنٹ پاکستان سنٹرل کاٹن کمیٹی ڈاکٹر محمد علی تالپور کی خصوصی ہدایات پرسی سی آر آئی ملتان میں 7اکتوبر کو ہونے والے ورلڈ کاٹن ڈے کی تیاریوں کو حتمی شکل دے دی گئی ہے اور پروگرام کے (بقیہ نمبر5صفحہ6پر)
کامیاب انعقاد کے لئے ادارہ ہذا کے زرعی سائنسدانوں پر مشتمل مختلف کمیٹیوں نے  اپنی اپنی ٹیم کے ہمراہ  "عالمی یوم کپاس " منانے کے لئے بھر پور انتظامات مکمل کرلئے ہیں اور اس دن کی مناسبت سے ادارہ ہذا میں مختلف پروگرامز کے انعقاد کویقینی بنایاجائے گا یہ بات سنٹرل کاٹن ریسرچ انسٹیٹیوٹ ملتان کے ڈائریکٹر ڈاکٹر زاہد محمود نے اپنے بیان میں کہی ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ دنیا بھر میں 7اکتوبر کو عالمی یوم کپاس منانے کا مقصد کپاس کی اہمیت، کپاس کی پیداوار،  ٹرانسفارمیشن اور کپاس کی تجارت سے منسلک تمام اسٹیک ہولڈرز کو عالمی سطح پر متعارف کرانا اور انہیں ایکسپوزرفراہم کرنا ہے۔ علاوہ ازیں اس دن کا مقصد کپاس کی ترقی کو مزید مستحکم کرنے اور کاٹن سے متعلقہ صنعتوں کے لئے  نجی سیکٹر اور سرمایہ کاروں کے ساتھ نئے اشتراک و تعاون تلاش کرنا، ترقی پذیر ملکوں میں کپاس کی پیداوار کو فروغ دینا، نیز کاٹن سے متعلق تحقیق اور ترقی کو مزید فروغ دینا ہے۔ڈاکٹر زاہد محمود کا کہنا تھا کہ دنیا بھر کے کپاس پیدا کرنے والے تمام ممالک میں عالمی یوم کپاس منایا جاتاہے۔اس دن کپاس کی پیداوار کرنے والے کسانوں، اس کی پروسیسنگ کرنے والے افراد، محقیقین اور تاجروں اور کاٹن ویلیو چین میں ان کے گراں قدر تعاون کو نمایاں کرنے کے لئے مختلف پروگراموں کا انعقاد کیا جاتاہے۔ اسی طرح ادارہ ہذا میں بھی ان سرگرمیوں کا انعقاد ادارہ ہذا میں ملکی سطح پر ہر سال بھرپور جذبے سے کیا جاتا ہے۔ ڈاکٹر زاہد محمودنے کہاکہ،عالمی یوم کپاس کے موقع پر ادارہ ہذا رنگا رنگ تقریبات کا اہتمام کر رہا ہے جس میں کپا س کی اہمیت کے حوالہ سے ادارہ ہذا میں مختلف کمپنیوں کی طرف سے زرعی نمائشی کا اہتمام کیا گیا ہے۔زرعی سائنسدانوں کی طرف سے کپاس کی اہمیت کے پیش نظرمختلف تقاریر اور دیگرپروگرامز ٹیبلو،پوسٹر زمقابلہ، کھانے پینے کے اسٹال لگائے جائیں گے جبکہ ملتان شہر کی مشہور شاہراؤں پر بل بورڈز اور ایس ایم ڈی کے ذریعے لوگوں میں کپاس کی اہمیت اور ملکی معیشت میں اس کے اہم کردار سے متعلق مختلف وڈیوز دکھانے کا سلسلہ بھی شروع کردیا گیا ہے۔
فائنل