کم نرخوں پر چینی فراہمی،چند روز میں سپلائی متوقع، اے سی بوریوالا

کم نرخوں پر چینی فراہمی،چند روز میں سپلائی متوقع، اے سی بوریوالا

  

 بورے والا(تحصیل رپورٹر)اسسٹنٹ کمشنر بورے والا محمد یوسف چھینہ نے کہا ہے کہ حکومت نے عوام کو کم نرخوں پر چینی کی فراہمی یقینی بنائے گی اس مقصد کے لئے ڈیڑھ لاکھ میٹرک ٹن چینی پنجاب میں پہنچ چکی ہے جو آئندہ(بقیہ نمبر16صفحہ6پر)

 دو روز بعد مارکیٹ میں دستیاب ہوگی یہ چینی 90 روپے فی کلو کے حساب فروخت کی جائے گی مقرر کردی ڈیلرز کے ذریعے ہر علاقے میں یہ چینی فراہم کی جائے گی قیمتوں میں استحکام کے لئے گراں فروشی کے خلاف پرائس کنٹرول مجسٹریٹ سخت کاروائی کریں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر سول سوسائٹی نیٹ ورک کے پیٹرن انچیف شیخ شہزاد مبین اور مختلف صحافتی تنظیموں کے نمائندگان بھی موجود تھے اسسٹنٹ کمشنر یوسف چھینہ نے کیا کہ شہر کو خوبصورت بنانے کے لئے شہریوں کی تجاویز کی روشنی میں مختلف منصوبے مکمل کئے جائیں گے صفائی کی صورتحال بہتر بنانے کے لئے میونسپل کارپوریشن کے تمام وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں جسکے دورس نتائج برآمد ہونگے۔

اے سی بوریوالا

مزید :

ملتان صفحہ آخر -