کرپشن،کمپنی کو نقصان پہنچانے پر 11میپکو افسروں کو سزائیں دینے کاحکم

کرپشن،کمپنی کو نقصان پہنچانے پر 11میپکو افسروں کو سزائیں دینے کاحکم

  

 ملتان (نیوز   رپورٹر)ملتان الیکٹرک پاور کمپنی (میپکو) انتظامیہ نے کرپشن، بدعنوانی، کمپنی مفادات کو نقصان پہنچانے اور مہلک وغیر مہلک حادثات میں ملوث ہونے کے الزامات ثابت ہونے پر 11افسران (بقیہ نمبر15صفحہ6پر)

وملازمین کو سزائیں دینے کے احکامات جاری کئے ہیں۔ پاکستان واپڈا ایمپلائز ای اینڈ ڈی رولز1978 کے تحت کاروائی کرتے ہوئے ایس ڈی او شادن لنڈسب ڈویژن ڈی جی خان عمر احمد اور فورمین ایس ایس اینڈ ٹی سب ڈویژن (مینٹی نینس)ڈی جی خان ظفر اقبال کے خلاف الزامات ثابت ہونے پر موجودہ سکیل میں ایک، ایک سال کے لئے ایک درجہ تنزلی کردی ہے۔سابق ایس ڈی او فاضل پور سب ڈویژن محمد یاسر، لائن سپریٹنڈنٹ فرسٹ جمال دین والی سب ڈویژن اللہ دین کی بطور قائمقام ایس ڈی اورحیم آباد سب ڈویژن تعیناتی کے دوران بننے والے کیس میں، ایس ڈی او چوک سرورشہید سب ڈویژن محمدا قبال بھٹی کی بطور ایس ڈی ا و نورپور سب ڈویژن پاکپتن تعیناتی کے دوران بننے والے کیس میں، جلالپور پیروالہ سب ڈویژن کے لائن سپریٹنڈنٹ سیکنڈ صفدر اقبال اور ایس ایس اے 132KVگرڈاسٹیشن شادن لنڈمحمد معین کے خلاف الزامات ثابت ہونے پر ایک، ایک سال کے لئے ایک سالانہ انکریمنٹس روک دی ہیں۔شادن لنڈسب ڈویژن کے لائن سپریٹنڈنٹ Iمحمد اسلم کے موجودہ سکیل میں تین سال کے لئے تین درجہ تنزلی، ایس ایس اینڈ ٹی سب ڈویژن شادن لنڈ کے فٹرIمنیراحمداورایس ایس او سیکنڈ/انچارج 132KVگرڈاسٹیشن شادن لنڈ غلام یاسین کے موجودہ سکیل میں 5،5 سال کے لئے 5 درجہ تنزلی، سٹی سب ڈویژن جامپورکے لائن سپریٹنڈنٹ فرسٹ اللہ ڈیوایا کی ایک سال کے لئے لائن سپریٹنڈنٹ IIکے عہدے پر تنزلی اور گلشن آبادسب ڈویژن جامپور کے لائن مین سیکنڈ قیصر عباس اورمحمد علی حیدری کے موجودہ سکیل میں 3،3 سال کے لئے 3 درجہ تنزلی کی گئی ہے۔

حکم

مزید :

ملتان صفحہ آخر -