ڈیرہ غازیخان:ڈاکو ناکہ،بیوپاریوں سے گن پوائنٹ پر لوٹ مار

  ڈیرہ غازیخان:ڈاکو ناکہ،بیوپاریوں سے گن پوائنٹ پر لوٹ مار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 ڈیرہ غازیخان(سٹی رپورٹر)انڈس ہائی وے جام پور روڈ پر ڈکیتی کی واردات،چھ نامعلوم مسلح ڈاکوؤں نے بیوپاریوں کی گاڑی کو روک کر گن پوائنٹ پر لاکھوں روپے کی رقم اور موبائل چھین لئے،ملزمان فرار اس سلسلہ میں ملنے والی مزید معلومات کے مطابق  انڈس ہائی وے جام پور روڈ پر واقع مویشی منڈی محمد پور میں جانے والے پانچ بیوپاری محمد امجد،جہانگیر،صابر،(بقیہ نمبر7صفحہ6پر)
اظہر،محمد سلیم جب تھانہ گدائی کے علاقہ نجی فلور مل کے قریب پہنچے تو چھ نامعلوم مسلح ڈاکو دو عد ہنڈا 125 موٹر سائیکل پر سامنے آگئے کیری ڈبہ کو روک کر ہم بیوپاریوں کو گاڑی سے اتار کرروڈ کے ساتھ ایک گلی میں لے گئے اور اسلحہ دکھا کر مبلغ12لاکھ 31 ہزار روپے سمیت چار عدد موبائل فون بھی چھین لئے اوراسلحہ لہراتے ہو ئے موٹرسائیکلوں پر فرار ہو گئے وقوعہ کی اطلاع ملتے ہی ڈی ایس پی سٹی ریحان الرسول افغان بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے اور جائے وقوعہ کا معائنہ کرنے کے بعد ملزمان کی گرفتار ی کے لئے سپیشل ٹیمیں تشکیل دے کر چھاپے مارنا شروع کر دیئے ہیں   ڈی ایس پی ریحان الرسول نے بتایا کہ پولیس تھانہ گدائی تمام تر معاملات کو چیک کر رہی ہے مدعی محمد امجد کی درخواست پر تھانہ گدائی پولیس نے قانونی کاروائی شروع کر دی ہے ملزمان کو جلد ٹریس کر کے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔