کوٹ ادو: حوالات میں بند ڈاکوؤں  کی خودکشی کی کوشش، مقدمہ درج

کوٹ ادو: حوالات میں بند ڈاکوؤں  کی خودکشی کی کوشش، مقدمہ درج

  

  کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر) تھانہ چوک سرور شہید میں ڈکیتی کے مقدمہ نمبر 541/21زیر دفعہ 392میں گرفتار2ڈاکو فیصل آبادکے حفیظ رند اور 18 ہزاری کے شعیب (بقیہ نمبر9صفحہ6پر)

رند جو جسمانی ریمانڈ پر تھانہ چوک سرور شہید کے حوالات میں بند تھے گزشتہ روز دونوں ڈاکوؤں نے حوالات کے غسل خانہ میں لگی پانی والی ٹینکی سے لوہے کی پتری اتار کر دونوں نے اپنی گردن پر پھیر کر خودکشی کی کوشش کی جس سے وہ شدید زخمی ہو گئے، دونوں کو تحصیل ہیڈکوارٹرہسپتال چوک سرور شہید داخل کرا دیا گیا، پولیس چوک سرور شہید نے دونوں ڈاکوؤں کے خلاف اقدام خودکشی کا مقدمہ نمبر 671/21زیر دفعہ 325درج کرلیا۔

مقدمہ درج

مزید :

ملتان صفحہ آخر -