ڈیرہ،خاوند کا بیوی پر وحشیانہ تشدد،زہریلی گولیاں دیکر مار ڈالا

  ڈیرہ،خاوند کا بیوی پر وحشیانہ تشدد،زہریلی گولیاں دیکر مار ڈالا

  

ڈیرہ غازیخان(سٹی رپورٹر)   تھانہ سٹی ڈیرہ کے علاقہ نظام آباد کی رہائشی غلام فاطمہ زوجہ شیر محمد نے پولیس کو دی جانے والی اپنی درخواست میں موقف اختیار کیا کہ اس کی بیٹی اقرا ء بی بی کی شادی محمد عاشق سے ہو ئی تھی بیٹی کی طبیعت خراب رہنے پر خاوند محمد عاشق کو بار بار ڈاکٹر کے پاس لے جا نے کا کہہ رہی تھی تو محمد عاشق نے ڈاکٹر کے پاس لے جانے کے بجائے اپنے(بقیہ نمبر10صفحہ6پر)

 بھائی محمد مجاہد کے ہمراہ شدید تشدد کا نشانہ بنا یا اور زبردستی گندم میں رکھی جانے والی گولیاں کھلادیں اور موقع سے فرار ہو گئے غلام فاطمہ نے بتایا میں جب اپنی رشتہ داروں کے ہمراہ اپنی بیٹی اقراء بی بی کے گھر پہنچی تو اس کی حالت خراب ہونے پرہم نے فوری طور پر متاثرہ خاتون کو ٹیچنگ ہسپتال منتقل کیا جہاں پر وہ دوران علاج جانبر نہ ہو سکی اور جاں بحق ہو گئی وقوعہ کی اطلاع ملتے ہی تھانہ سٹی پولیس موقع پر پہنچ گئی مدعیہ کی درخواست پر کاروائی کر تے ہو ئے جاں بحق ہو نے والی خاتون اقراء بی بی کے خاوند محمد عاشق اور دیور محمد مجاہد پر مقدمہ درج کر دیا تاہم کوئی گرفتار ی عمل میں نہ لائی جا سکی ہے جبکہ دوسری جانب مقتولہ کی والدہ نے وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے اپیل ہے کہ میری بیٹی کے قاتل فوری گرفتار کئے جائیں۔

جا ں بحق

مزید :

ملتان صفحہ آخر -