بہاولپور، آپریشن، متعدد دکانیں مسمار، تجاوزات مافیا کیخلاف شکنجہ تیار 

بہاولپور، آپریشن، متعدد دکانیں مسمار، تجاوزات مافیا کیخلاف شکنجہ تیار 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


          بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر) کمشنر بہاول پورڈویژن کیپٹن محمد ظفر اقبال کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر بہاول پور سٹی نعیم صادق چیمہ اور چیف کارپوریشن آ فیسر میاں محمد آصف کی سربراہی میں میٹروپولیٹن آ فیسر پلاننگ قسورعباس،ڈپٹی میٹروپولیٹن آ فیسر ارم شہزادی، لینڈ آ فیسر ملک اقبال نے بلڈنگ انسپکٹر ز اورمیٹروپولیٹن کارپوریشن کے دیگر عملہ کے ہمراہ اکبر کالونی روڈ پر کارروائی کرتے ہوئے 8 غیر قانونی(بقیہ نمبر12صفحہ6پر)
 دوکانیں مسمار،5 دوکانیں اور 4 رہائشی عمارات سیل کردیں۔ اسسٹنٹ کمشنر بہاول پور سٹی نعیم صادق چیمہ نے اس موقع پر تنبیہ کی کہ کمشنر بہاول پورڈویژن کیپٹن محمد ظفر اقبال کی ہدایات پر   تجاوزات مافیا کے خلاف سخت ترین قانونی کارروائی اور گرفتاریاں کی جائیں گی۔انہوں نے کہا کہ غیر قانونی تعمیرات کے مالکان سے سرکاری واجبات وصول کرنے کے اقدامات کئے جارہے ہیں۔نیزکسی بھی غیر قانونی تعمیرات کو سیل یا منہدم کر دیا جائے گا۔ ڈپٹی میٹروپولیٹن آفیسر قسورعباس نے کہا کہ غیر قانونی تعمیرات کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔ انہوں نے غیر قانونی تعمیرات کرنے والے عناصر کو متنبہ کیا ہے کہ سرکاری واجبات کی ادائیگی اور قانونی منظوری کے بعد تعمیرات کریں۔ بصورت دیگر قیر قانونی تعمیرات کو منہدم کردیا جائے گا۔