ستوکتلہ،کمسن گھریلو ملازمین پر میڈیکل رپورٹ میں تشدد کی تصدیق

ستوکتلہ،کمسن گھریلو ملازمین پر میڈیکل رپورٹ میں تشدد کی تصدیق

  

لاہور(کرائم  رپورٹر)ستوکتلہ میں کم سن بہن بھائی گھریلو ملازمین پر تشدد کا معاملہ،میڈیکل رپورٹ میں بچوں پر بدترین تشدد کی تصدیق ہوگئی۔تفصیلات کیمطابق لاہور میں علاقہ ستوکتلہ میں کم سن بہن بھائی گھریلو ملازمین پر تشدد کی میڈیکل رپورٹ میں حقائق سامنے آگئے،میڈیکل رپورٹ میں انکشاف ہوا کہ محسن اورارم کوگرم برتن اور تار سے تشدد کا نشانہ بنایا جاتا رہا،بچوں کی کمربازو،ٹانگوں،سرپرتشدد کے نشانات موجود ہیں،بچوں کو کھانا ٹھیک نہ بنانے پر تشدد کا نشانہ بنایا گیاتھا.پولیس ذرائع کے مطابق گرفتار میاں بیوی سے تحقیقات کی جارہی ہیں۔ 

مزید :

علاقائی -