سیشن عدالت میں مدعی اور ملزم پارٹی کا ایک دوسرے پر اینٹوں سے حملہ

سیشن عدالت میں مدعی اور ملزم پارٹی کا ایک دوسرے پر اینٹوں سے حملہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(کرائم  رپورٹر)سیشن عدالت میں قتل کیس کے مدعی اور ملزم پارٹی آمنے سامنے آ گئے ملزمان نے ایک دوسرے پر اینٹوں سے حملہ کر دیا جس کے نتیجے میں 2افراد زخمی ہو گئے سیشن کورٹ سکیورٹی نے 5 ملزمان کو حراست میں لے لیا تفصیلات کے مطابق سیشن کورٹ میں قتل کیس میں پیشی میں آئے ملزموں اور مدعی  ایک دوسرے پر اینٹوں کے وار کئے  جس سے احاطہ عدالت میدان جنگ میں تبدیل ہوگیا اس دوران دو افراد زخمی ہو گئے سیشن کورٹ سیکورٹی پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے دونوں پارٹیوں کے افراد کو حراست میں لر کر اسلام پورہ پولیس کے حوالے کر دیا واضع رہے ملزمان کے خلاف تھانہ سٹی رائیونڈ میں قتل کی دفعہ کے تحت 1286/20 مقدمہ درج تھا جس کی پیشی کے سلسلے میں دونوں فریقین سیشن کورٹ آئے تھے۔

مزید :

علاقائی -