ہوائی فائرنگ کی سوشل میڈیا پر ویڈیو اپ لوڈ کرنیوالاملزم گرفتار
لاہور(کرائم رپورٹر)مصری شاہ کے علاقہ میں ہوائی فائرنگ کرکے سوشل میڈیا پر ہوائی فائرنگ کی ویڈیو اپ لوڈ کرنیوالا ملزم گرفتار کر لیا گیا تفصیلات کے مطابق مصری شاہ پولیس نے سوشل میڈیا پر ہوائی فائرنگ کی ویڈیو اپ لوڈ کرنے والے ملزم محسن کو گرفتار کر کے ملزم کے قبضہ سے ناجائز اسلحہ برآمدکر کے مقدمہ درج کر لیا۔