صوبائی دارالحکومت میں ڈکیتی، چوری کی وارداتیں، شہری لاکھوں روپے، زیورات، موبائل فونز، گاڑیوں، موٹر سائیکلوں سے محروم

    صوبائی دارالحکومت میں ڈکیتی، چوری کی وارداتیں، شہری لاکھوں روپے، ...

  

        لاہور(کرائم  رپورٹر)صوبائی دارالحکومت میں چوری و ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہریوں سے لاکھوں روپے زیورات موبائل فون موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر سامان لوٹ لیا گیا  تفصیلات کے مطابق گلشن اقبال میں عثمان کے گھر سے 13لاکھ زیورات اور دیگر سامان،نواب ٹاؤن میں مجیب کے گھر سے 16 لاکھ زیورات اور دیگر سامان، نشتر کالونی میں رضوان کی دکان سے ایک لاکھ 15 ہزار نقدی اور موبائل فون، مصطفی ٹاؤن میں صادق اور اس کی فیملی سے 4 لاکھ زیورات اور موبائل فون،اسلام پورہ میں فاضل سے آٹھ لاکھ نقدی اور موبائل فون،غالب مارکیٹ میں کاشف حمید سے 39 ہزار اور موبائل فون،ٹاؤن شپ میں لطیف سے پندرہ ہزار اور موبائل فون، اچھرہ میں جنید سے 90 ہزار اور دیگر سامان، گلبرگ میں آمنہ حسین سے97 ہزار روپے اور موبائل، وحدت کالونی میں کاشف سے اٹھارہ ہزار اور موبائل فون سمیت دیگر سامان لوٹ لیا گیا پرانی انارکلی، فیکٹری ایریا، باغبانپورہ ہنجروال اور مزنگ سے گاڑیاں اور موٹر سائیکلیں چوری ہو گئیں۔

مزید :

علاقائی -