مناواں پولیس کی کارروائی، قبضہ گروپ سے زمین واگزار

مناواں پولیس کی کارروائی، قبضہ گروپ سے زمین واگزار

  

لاہور(کرائم  رپورٹر)مناواں پولیس نے کارروائی کے دوران قبضہ گروپ سے اوورسیز پاکستانی کی کروڑوں روپے مالیت کی زمین واگزار کروا کر مالک کے حوالے کر دی  سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر کے مطابق وزیر اعظم پورٹل پر اوور سیز پاکستانی کی زمین پر قبضہ کی شکایت پر پولیس کو خصوصی ہدایات جاری کیں۔ جس پر کینٹ ڈویڑن پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے قبضہ گروپ گرفتارکر کے ملزمان کے خلاف تھانہ مناواں میں 1804/21نمبر مقدمہ درج کر لیا پولیس کے مطابق اوور سیز پاکستانی، اعظم سلیم کی لکھوڈیر کے علاقے میں موجود 12 کنال 12 مرلے زمین وارگزار کروائی گئی ان کا کہنا تھا کہ کسی شہری کی جمع پونجی لٹیروں کو لوٹنے نہیں دیں گے شہریوں کو قبضہ گروپوں سے ڈرنے کی ضرورت نہیں، ہم آپ کے محافظ ہیں.شہریوں کی جائیدادوں پر قابض ہونے والوں کو انجام تک پہنچائیں گے. 

مزید :

علاقائی -