کاہنہ،بااثر افراد کا محنت کش پر تشدد‘ مقدمہ درج، 3 ملزم گرفتار
لاہور(کرائم رپورٹر)کاہنہ کے علاقے میں بااثر افراد نے محنت کش کو تشدد کا نشانہ بنا دیا پولیس نے 3ملزمان گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا تفصیلات کے مطابق کاہنہ پولیس نے بروقت کارروائی کرکے نوجوان کو برہنہ حالت میں رسیوں سے باندھ کر تشدد کرنے والے بااثر افراد تبسم،اللہ بخش اور بشیرکو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا واضع رہے ملزمان نے گزشتہ روز اصغر نامی رکشہ ڈرائیور پر تشدد کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کی تھی۔