گرین ٹاؤن‘مختلف کارروائیوں میں جواء کھیلتے ہوئے 14ملزمان گرفتار
لاہور(کرائم رپورٹر)گرین ٹاؤن پولیس نے مختلف کارروائیوں میں جواء کھیلتے ہوئے 14ملزمان گرفتار کر لیے تفصیلات کے مطابق گرین ٹاون پولیس نے مخبر کی اطلاع پر کاروائی کے دوران چائنیز گیم پر جواء کھیلتے ہوئے 14ملزمان رمیز، بلال، اشفاق،امجد،یاسین وغیرہ کو گرفتار کر کے ملزمان کے قبضہ سے داؤ پر لگی ہزاروں روپے نقدی برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔