گڑھی شاہو، نامعلوم موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے ایک شخص زخمی
لاہور(کرائم رپورٹر)گڑھی شاہو کے علاقے میں نامعلوم موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص زخمی ہو گیا جسے علاج کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا تفصیلات کے مطابق گڑھی شاہو کے علاقے پرندہ مارکیٹ کے قریب نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے رانا افضل عرف وقاص نامی شخص پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں رانا افضل ٹانگ پر گولی لگنے کے باعث زخمی ہو گیا جبکہ ملزمان موقع سے فرار ہو گئے اطلاع ملنے پر پولیس نے زخمی افضل کو سروسز ہسپتال منتقل کر کے دیرینہ دشمنی سمیت دیگر پہلووں پر تفتیش شروع کر دی۔