چائلڈ پروٹیکشن بیورو نے تشدد کا شکار بچوں کو تحویل میں لے لیا

چائلڈ پروٹیکشن بیورو نے تشدد کا شکار بچوں کو تحویل میں لے لیا

  

لاہور(لیڈی رپورٹر)سپیشل کوآرڈینیٹر وزیراعلیٰ و چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد کی ہدایت پر چائلڈ پروٹیکشن بیورو نے تشدد کا شکار کمسن گھریلو ملازم بہن بھائی کو حفاظتی تحویل میں لے لیا۔کمسن بہن بھائی گھریلو ملازمین کو مالکان نے کھانا ٹھیک نہ بنانے پر تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔ مالکن نے ملازم بچے کے جسم کو گرم برتن سے داغا اور بچی کے سر کے بال کاٹ دیئے۔دریں اثناء اے آئی جی آپریشنز پنجاب پولیس غازی محمد صلاح الدین نے  چائلڈ پروٹیکشن بیورور کا دورہ کیا۔ اے آئی جی نے چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد سے ملاقات کی۔

 ملاقات کے دوران گداگری کے خاتمے کے حوالے سے لائحہ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -