جانور ایکو سسٹم کا لازمی حصہ،ان کا تحفظ ضروری ہے،شاہدزمان

جانور ایکو سسٹم کا لازمی حصہ،ان کا تحفظ ضروری ہے،شاہدزمان

  

لاہور (لیڈی رپورٹر)سیکرٹری جنگلات، جنگلی حیات و ماہی پروری پنجاب شاہد زمان نے ورلڈاینیمل ڈے پر اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ جانورایکو سسٹم کا لازمی حصہ ہیں اس لیے ان کاتحفظ اور دیکھ بھال انتہائی ضروری ہے۔پنجاب میں جنگلی جانوروں کے مساکن کو محفوظ بنانے کیلئے نئے نیشنل پارکس اورنیچر ریزروز  بنائے جارہے ہیں۔ جنگلی جانوروں کی معدوم ہوتی ہوئی انواع کومحفوظ بنانے کیلئے جدیدتقاضوں سے ہم آہنگ اصلاحات کی جارہی ہیں۔ جنگلی جانوروں کی پروٹیکشن، پریزرویشن اورکنزرویشن کیلئے جملہ صلاحیتیں اوردستیاب تمام وسائل کوبروئے کارلایا جارہاہے۔

 تاکہ صوبہ میں جنگلی جانوروں کی آبادی کو تحفظ وفروغ حاصل ہو۔ڈائریکٹر جنرل جنگلی حیات و پارکس پنجاب ملک ثناء اللہ خان نے ورلڈ اینیمل ڈے کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ محکمہ اپنے زیر انتظام تمام وائلڈلائف پارکس اورچڑیاگھروں میں رکھے گئے جانوروں کی خوراک،دیکھ بھال اورعلاج معالجے پر خصوصی توجہ دے رہا ہے اوریہ عمل باقاعدہ ایک نظام کے تحت روزانہ کی بنیاد پر مانیٹرکیا جارہاہے۔پنجاب بھر میں تمام محفوظ علاقہ جات کی پروٹیکشن فورسز اور خصوصی چھاپہ مارٹیموں کے ذریعے کڑی نگرانی کی جارہی ہے۔جانوروں کی معدوم ہوتی ہوئی انواع کے غیرقانونی شکار اورناجائز تجارت کو سختی سے روکا جارہاہے اور جنگلی جانوروں کے غیر قانونی شکاریوں اور ناجائز سمگلنگ کے دوران برآمد ہونیوالے جانوروں کو فوری طور پر قدرتی ماحول میں آزاد کردیا جاتا ہے اور امسال ایسی ہی متعدد کارروایؤں میں 03پینگولن اور 1047سانڈھے برآمد ہوئے جنہیں بلاتاخیر قدرتی ماحول میں آزاد کردیاگیا۔ علاوہ ازیں جنگلی جانوروں کو تحفظ و فروغ دینے کیلئے محکمہ کے زیر انتظام وائلڈلائف پارکس بریڈنگ سنٹرز کو مزید سہولیات سے مزین کیا جارہاہے تاکہ افزائش نسل میں بڑھوتری ہو۔ پرائیویٹ سیکٹرز میں بھی جنگلی جانوروں کے بریڈنگ سنٹرز کی بھرپورحوصلہ افزائی کی جارہی ہے جس کے نتیجے میں اب تک محکمہ کے ہاں صوبہ کے مختلف مقامات پر 250سے زیادہ پرائیویٹ بریڈنگ سنٹرزرجسٹرڈ ہوچکے ہیں جہاں جنگلی جانوروں خصوصاً شیر، ٹائیگر، کالا ہرن، چنکارہ، پاڑہ وغیر کی کامیاب افزائش نسل ہورہی ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -