چینی قونصل خانے کے وفد کی تحریک انصاف سنٹرل سیکرٹریٹ آمد

چینی قونصل خانے کے وفد کی تحریک انصاف سنٹرل سیکرٹریٹ آمد

  

لاہور(نمائندہ خصوصی)چین کے کونسل جنرل پنگ چنگوو کی وفد کے ہمراہ پی ٹی آئی سنٹرل سیکرٹریٹ کینال ویو آمد، پی ٹی آئی سیکرٹریٹ کے دورے کے موقع پر سینیٹر اعجازاحمدچوہدری سے وفد کے ہمراہ ملاقات کی اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا،چینی کونسل جنرل کا سینیٹر اعجاز احمدچوہدری، ناصر سلمان، ملک امانت علی، رانا عبدالسمیع، ملک عثمان، روبینہ شاہین سمیت دیگر رہنماؤں نے استقبال کیا، پنگ چنگوو نے چین کے قومی دن کے حوالے سے منعقدہ تقریب میں شرکت اور اعجازاحمدچوہدری کے ہمراہ چین کے قومی دن کے موقع پر کیک کاٹا،ناصر سلمان نے چین کے وفد کا پی ٹی آئی سیکرٹریٹ کا دورہ کرنے پر خیرمقدم کیا، پروقار تقریب سے سینیٹر اعجازاحمدچوہدری نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ قومی دن کے موقع پر چینی عوام کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔

، چین نے ہمیشہ مشکل گھڑی میں پاکستان کا بھرپور ساتھ دیا، پاک چین دوستی پر پاکستانی قوم کو فخر ہے، انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے چینی نظام کو پڑھا ہے، چین نے وقت کے ساتھ ساتھ جوہری آرٹیفیشل انٹیلی جنس، معاشی و فوجی قوت میں اضافہ کیا، پاکستان چین سے غربت کے خاتمے کی وجوہات جان رہا ہے تاکہ پاکستان سے بھی غربت کا خاتمہ کیا جا سکے،چین نے پیسے بانٹ کر نہیں بلکہ ایکسپورٹ سے غربت ختم کی، چین نے کرپشن پر سختی سے ہاتھ ڈالا جس سے ہمیں سبق حاصل کرناچاہئے،تقریب سے چینی جنرل کونسل پنگ چنگوونے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پی ٹی آئی سنٹرل پنجاب کی قیادت کا شاندار استقبال کرنے پرمیں شکریہ ادا کرتا ہوں، چینی قوم نے دن رات محنت کرکے تاریخ ساز کامیابی سمیٹی، موجودہ چینی حکومت نے عوام کے مسائل کو حل کر کے جدید چین بنایا، پاکستان اور چین کے ساتھ سترسال سے زائد مضبوط دوستانہ تعلقات ہیں، سی پیک وقت وقت کے ساتھ بہترین منصوبوں کی شکل میں پاور پلانٹ، موٹرویز، ڈیمز بنائے جارہے ہیں، پاکستان پہلا ملک ہے جس نے چین کی کورونا ویکسین کو قبول کیا، ہمارا پاکستان سے نسل در نسل کا مضبوط تعلق ہے، سی پی سی اور پی ٹی آئی حکومتوں کے درمیان ڈویلپمنٹ پر مشتمل منصوبوں پر کام کررہے ہیں، دونوں ملکوں کو امن ترقی برابری انصاف اور آزادی کے لئے مل کر کام کرنا ہوگا،چین اور پاکستان کی حکومتیں گلوبل چیلنجز کا مل کر مقابلہ کریں گی، دس سالوں سے سی پی سی اور پی ٹی آئی ملکرکام کررہی ہیں۔ تقریب میں شیخ امتیازمحمود، روبینہ شاہین، میاں ثاقف محبوب، علی رضانقوی، میجر (ر) ظفراللہ چٹھہ، ڈاکٹر مصباح ظفر اور میاں غوث سمیت دیگرعہدیداران اور کارکنان نے شرکت کی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -