حکومت ملک کے مسائل حل کرنے میں ناکام ہو گئی،مولاناامجد

        حکومت ملک کے مسائل حل کرنے میں ناکام ہو گئی،مولاناامجد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نمائندہ خصوصی)وطن عزیز کے مسائل حل کر نے میں حکومت ہر سطح پر ناکام ہو چکی ہے ہر طرف مسائل کے انبار لگے ہوئے ہیں ان تمام مسائل کے حل کے لئے ضروری ہے کہ ملک میں فوری آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کرواکر اقتدار عوام کے حقیقی نمائندوں کے حوالے کیا جا ئے،حکمران بیرونی دباؤ پر ملک کو سیکولر ازم کی طرف لے جا رہے ہیں، موجودہ حکومت بیرونی ایجنڈ ے کی تکمیل کرتے ہوئے وطن عز یز کو سیکولر بنانے کے لیئے کوشاں ہے لیکن جے ٹی آئی،جے یو آئی اور عوام کسی صورت میں کسی بیرونی ایجنڈے کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے،حکومت نے معاشی نظام آئی ایم ایف کے سپرد کر دیا ہے  ان خیالات کا اظہار جے یو آئی کے ڈپٹی سکرٹری جنرل مولانا محمد امجد خان نے جامعہ مدنیہ کریم پارک میں جے ٹی آئی کی مر کزی جنرل کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اجلاس سے جے ٹی آئی کے مر کزی صدر ہدایت اللہ پیر زادہ،مر کزی جنرل سیکرٹری آصف اللہ مروت،رانا محمد عثمان،ملک محمداویس،حافظ عظیم،حافظ عمر بٹنی،پروفیسر ابوبکر چوہدری،حافظ رحمت اللہ،راؤ ساجد شمس،سید دانیال شاہ ایڈووکیٹ،مکرمہ اشرف اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔