ضلعی انتظامیہ نے سبزیوں اور پھلوں کے نرخ جاری کر دیے

ضلعی انتظامیہ نے سبزیوں اور پھلوں کے نرخ جاری کر دیے

  

لاہور (جنرل رپورٹر)ضلعی انتظامیہ لاہور نے سبزیوں اور پھلوں کے  کے ریٹس جاری کر دئیے ہیں۔ڈی سی لاہور عمر شیر چھٹہ نے کہا کہ آلو کچا چھلکا نیا درجہ اول کا 60 روپے فی کلوگرام میں دستیاب ہے اور آلو درجہ دوئم کا 55 روپے میں آلو شوگرفری اول 50، آلو شوگر فری دوئم 46 روپے فی کلوگرام میں دستیاب ہے۔ پیاز درجہ اول 38 روپے، پیاز درجہ دوئم 35 روپے اور پیاز درجہ سوئم 32 روپے فی کلو گرام میں دستیاب ہے اور ٹماٹر درجہ اول 60، ٹماٹر درجہ دوم 55 روپے جبکہ ٹماٹر درجہ سوئم 50 روپے فی کلو گرام میں دستیاب ہے اور لہسن دیسی 150 اور لہسن چائنہ 280 روپے فی کلوگرام میں دستیاب ہے۔ ڈی سی لاہور نے کہا کہ ادرک چائنہ 275 روپے فی کلوگرام میں دستیاب ہے،سبز مرچ اول 104 اور سبز مرچ دوئم 62 روپے،  لیموں دیسی 175، سیب کالا کولو پہاڑی اول 155، سیب دوئم 95، سیب گاچہ اول 145، گاچہ دوئم 95 روپے فی کلوگرام میں دستیاب ہے اور  انگور بدانہ 110 روپے، انگور سندر خانی 250 اور انگور کالا 190 روپے فی کلو گرام میں دستیاب ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -