پنڈورا لیکس سیاستدانوں کو بدنام کرنے کا ہتھکنڈہ ہے،حسن مرتضیٰ

  پنڈورا لیکس سیاستدانوں کو بدنام کرنے کا ہتھکنڈہ ہے،حسن مرتضیٰ

  

لاہور(نمائندہ خصوصی)پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے جنرل سیکرٹری اور پیپلز پارٹی کے پنجاب اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر سید حسن مرتضی نے کہا ہے کہ پنڈورا لیکس سیاستدانوں کو بدنام کرنے کا ہتھکنڈہ ہے۔پنڈورہ لیکس پر اٹھنے والے طوفان پر اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ احتساب کا آغاز سلیکٹڈ اپنے دودھ کے دھلے  ارکان سے کرے۔اربوں روپے ڈکار نے والے مافیاز کے پیچھے چھپے رستم کو پیپلز پارٹی بے نقاب کریگی۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے اپنے دور میں ہمیشہ عوامی فلاح کواولین ترجیح دی،نوکریاں دیں اوربیوگان کو باعزت طور پر گھر چلانے کے لئے قرضوں کے ساتھ امداد ی سکیمیں شروع کیں،

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -