الحاج ڈاکٹر حافظ محمد فرخ حفیظ صاحب ؒ کا سالانہ عرس 

الحاج ڈاکٹر حافظ محمد فرخ حفیظ صاحب ؒ کا سالانہ عرس 

  

لاہور(فلم رپورٹر)آستانہ عالیہ ڈیرہ حضرت میاں صاحب کدھر شریف پر حضرت الشیخ الحاج ڈاکٹر حافظ محمد فرخ حفیظ صاحب ؒ کا سالانہ عرس مبارک کی تقریبات اختتام پزیر، اختتامی نشست کی صدارت صاحبزادہ حافظ محمد احسن حفیظ سجادہ نشین آستانہ عالیہ ڈیرہ حضرت میاں صاحب کدھر شریف (منڈی بہاؤالدین) نے کی۔ اس نشست کے مہمان خصوصی جناب دیوان احمد مسعود چشتی  زیب سجادہ دربار عالیہ حضرت بابا فرید الدین گنج شکرؒ اور جناب راجہ سرفراز اکرم سجادہ نشین دربار عالیہ امام بری سرکارؒ تھے جبکہ معروف علماء کرام اور مشائخ عزام کے ساتھ ساتھ معروف آستانوں سے پیر صاحبان نے شرکت کی۔ اس موقع پر قاری شاہد محمود قادری، شہزاد حنیف مدنی محمد آصف چشتی کے علاوہ ملک بھر سے عالمی شہرت یافتہ ثنا خوان مصطفی نے اپنی اپنی حاضری پیش کیاختتامی نشست میں سیاسی و سماجی شخصیات میں پروفیسر ناصر چوہدری،ندیم افضل چن، حاجی امتیاز احمد صاحب MNA محمد طارق تارڑ شامل تھے۔

 نواف اعظم گوندل، محمد نواز گوندل، محمد محسن گوندل نے بھی خصوصی طور پر شرکت فرمائی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -