قومی چوروں کے چہروں سے ایک بار پھر نقاب اٹھ گیا،الطاف شاہد

   قومی چوروں کے چہروں سے ایک بار پھر نقاب اٹھ گیا،الطاف شاہد

  

لاہور(پ ر)پاک سرزمین پارٹی برطانیہ کے صدر چوہدری محمد الطاف شاہد نے کہا ہے کہ پنڈورا پیپرز سے پاکستان کے منتخب ایوانوں اورسیاست کے میدانوں میں ایک نیا پنڈورابکس کھل گیا۔اب ایک بار پھر حکومت اوراپوزیشن کیمپ سے لوگ ایک دوسرے پرکیچڑاچھالنا شروع کردیں گے اور بلیم گیم میں مزید شدت آئے گی۔ قومی چوروں کے چہروں سے ایک بار پھر نقاب اٹھ گیا۔بدقسمتی سے جولوگ چوکیدار بنے ہوئے تھے انہوں نے چوروں کی طرح بیدردی سے پاکستان کونوچا ہے۔پنڈورا پیپرز منظرعام پرآنے کے بعد بڑے پیمانے پرتحقیقات ناگزیر ہیں۔اپنے ایک بیان میں چوہدری محمد الطاف شاہد نے مزید کہا کہ قومی وسائل میں نقب لگانیوالے کرداروں کا بے نقاب ہوناخوش آئند ہے، عوام ان کے بے رحم احتساب کے منتظر ہیں۔

قومی چوروں کوقومی سیاست سے بیدخل کرنے کا وقت آپہنچا ہے۔انہوں نے کہا کہ قومی چوروں کو ایوانوں سے زندانوں میں منتقل کیاجائے۔اشرافیہ کی کرپشن نے عام آدمی کی زندگی جہنم بنادی،پاکستان کے روپیہ کی قدر میں کمی کے ڈانڈے بھی ان آف شورکمپنیوں سے جاملتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ قومی چوروں کیخلاف منظم کریک ڈا?ن کیاجائے، پی ایس پی کے مرکزی چیئرمین سیّد مصطفی کمال نے قومی سیاست کوشعبدہ بازوں اورچوروں سے پاک کرنے کابیڑااٹھایاہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -