تمام سیاسی جماعتوں کے ساتھ رابطہ،کوئی اتحاد نہیں بنا رہا،منظور وٹو

تمام سیاسی جماعتوں کے ساتھ رابطہ،کوئی اتحاد نہیں بنا رہا،منظور وٹو

  

لاہور(نمائندہ خصوصی) سابق وزیر اعلی پنجاب و سینئر سیاست دان میاں منظور احمد وٹو نے کہا ہے کہ میں پنجاب کے وزیر اعلیٰ صاحب کی شان میں گستاخی نہیں کرنا چاہتا،میں پنجاب کا تین بار وزیر اعلیٰ رہا ہوں،میرے دور میں چیف سیکرٹری اور آئی جی تبدیل نہیں ہوئے،معلوم نہیں وزیر اعلیٰ خود تبدیلیاں کرتے ہیں یا اوپر سے حکم آتا ہے ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز پیپلز پارٹی لاہور کے سینئر نائب صدر محمد اشرف بھٹی کے آفس بھٹہ چوک خدا بخش کالونی میں ان کی عیادت کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔سابق وزیر اعلیٰ پنجاب میاں منظور وٹو نے کہاکہ بے نظیر بھٹو نے مجھے وزیر اعلیٰ بنایا تھا،محترمہ بہت بڑے دل والی خاتون تھیں،،پیپلز پارٹی نے 2013 میں اپوزیشن کا رول چھوڑ کر نواز شریف سے صلح کر لی پیپلز پارٹی نے نواز شریف سے صلح کرکے سیاسی خلا چھوڑا جسے پی ٹی آئی نے پر کیا۔انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ابھی میں آزاد حیثیت میں صرف پاکستان کے لئے سیاست کر رہا ہوں اور ابھی میرا پیپلز پارٹی میں شمولیت کا بھی کوئی ارادہ نہیں،سابق صدر مملکت آصف زرداری سے ملاقاتیں ہوتی ہیں۔مستقبل میں کسی نئے سیاسی اتحاد میں ان کی شمولیت کے سوال کے جواب میں کہا کہ یہ میڈیا کی معلومات ہیں تو میرے لیئے بھی یہ ایک نیوز ہے لیکن میں فی الحال نہ تو کوئی سیاسی اتحاد بنا رہا ہوں اور نہ ہی کسی اتحاد میں شامل ہو رہا ہوں البتہ میرا سب سیاسی جماعتوں کے ساتھ رابطہ ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -