الخدمت فاؤنڈیشن اور فارم ایوو کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط 

الخدمت فاؤنڈیشن اور فارم ایوو کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط 

  

لاہور(پ ر) الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان اور فارم ایوو کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط کئے گئے۔ معاہدے کی رو سے فارم ایوو ملک بھر میں قائم28الخدمت ہسپتالو ں میں ذیابیطس اور اینڈوکرینولوجی کا شعبہ قائم کرنے میں معاونت فراہم کریگی۔الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کی جانب سے مرکزی صدرمحمد عبدالشکور جبکہ فارم ایوو کی جانب سے چیف ایگزیکٹو آفیسر سید جمشید احمدنے معاہدے کی دستاویز پر دستخط کئے۔ سیکرٹری جنرل الخدمت فاؤنڈیشن شاہد اقبال، چیئرمین الخدمت ہیلتھ فاؤنڈیشن پروفیسر ڈاکٹر حفیظ الرحمٰن، مینجنگ ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر محمد زاہد لطیف و دیگر بھی موجود تھے۔

، ایگزیکٹو ڈائریکٹر بکائی انسٹی ٹیوٹ آف ڈائبٹالوجی اینڈ انڈوکرینولوجی ڈاکٹر عبدالباسط اور مینجنگ ڈائریکٹر فارم ایووہارون قاسم بھی موقع پر موجود تھے۔ 

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -