کریم بلاک مارکیٹ میں تجاوزات کی بھرمار،پیدل چلنا دشوار

کریم بلاک مارکیٹ میں تجاوزات کی بھرمار،پیدل چلنا دشوار

  

لاہور(سروے رپورٹ ڈویلپمنٹ سیل) کریم بلاک مارکیٹ میں تجاوزات کی بھر مار، پیدل چلنا بھی دشوارہو گیا۔ مارکیٹ اور ڈاکٹرز کے کلینک آنے والوں کو سخت مشکلات کا سامنا۔ عصر سے رات 2بجے تک دوکانوں کے آگے فوڈ سٹریٹ بنا دی گئی۔ دکاندار پریشان ڈاکٹرز کے پاس آنے والے مریضوں کے ساتھ ہوٹل کے اہلکاروں،باربی کیو کی پارکنگ میں دوکانیں قائم کرنے والوں کے ملازمین کی بد تمیزیاں۔ کریم بلاک مارکیٹ کے تاجروں نے   وزیر اعلیٰ سے نوٹس لینے کا مطالبہ کر دیا۔ لا ہور کے سینئر چیسٹ سپیشلسٹ ڈاکٹر عبدالغفار، عبدالرشید، نعیم احمد، مجاہد اقبال نے کہا ہے کہ ناجائز تجاوزات فوری ختم کرائی جائیں انکا کہنا ہے زبر دستی دکانیں قائم کر دی گئی ہیں۔ ناجائز موٹر سائیکل سٹینڈبنا دیے گئے ہیں، پیدل چلنا مشکل ہے، اندھیر نگری ہے پارکنگ میں تندور لگا کر روٹیاں بنائی جاتی ہے مریضوں سے بھی بد تمیزی کی جاتی ہے۔ 

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -