لیسکو کے ریٹائرڈ ملازمین کے اعزازمیں الوداعی تقریب

لیسکو کے ریٹائرڈ ملازمین کے اعزازمیں الوداعی تقریب

  

لاہور(خبرنگار)لیسکوکے رواں ماہ ریٹائر ہونے والے ملازمین کے اعزازمیں ہیڈ کوارٹرمیں تقریب منعقد کی گئی۔چیف ایگزیکٹو لیسکو چوہدری محمد امین نے ملازمین کو پنشن پیپرزاورواجبات کے چیکس دئیے۔ تقریب میں ڈائریکٹر ایچ آر آضیہ شعیب، ڈائریکٹر جنرل ایڈمن میاں محمد افضل اور ڈپٹی منیجر ایڈمن سلمان حیدر نے شرکت کی۔ چیف ایگزیکٹو چوہدری محمد امین نے کہا کہ تمام ملازمین ہمارے لئے قابل عزت ہیں۔ان کاکہنا تھاکہ آپ سب نے اپنی زندگی کے قیمتی سال لیسکو میں کام کے دوران گزارے ہیں اوراس محکمے کو ترقی کی راہوں پر گامزن رکھا ہم آپ کو اس بات کا یقین دلاتے ہیں کہ ہم اسی طرح محنت کر کے محکمے کو ترقی کی جانب گامزن رکھیں گے۔چیف ایگزیکٹو چوہدری محمد امین نے ریٹائر ملازمین کو باعزت طریقے سے محکمانہ سروس پوری کرنے پر مبارکباد دی اور کہا کہ ریٹائرمنٹ کے بعد بھی اگر آپ کو ہماری۔ آخر میں ملازمین کو پنشن پیپرز،چیک اور تحائف بھی دئیے گئے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -