کرتار پور راہداری فنکشنل کرنے کیلئے خالی آسامیوں پر بھرتیوں کاپراسس مکمل

کرتار پور راہداری فنکشنل کرنے کیلئے خالی آسامیوں پر بھرتیوں کاپراسس مکمل

  

لاہور(فلم رپورٹر)کرتار پور راہداری کو فنکشنل اور بین الاقوامی معیار کے مطابق بنانے کے لئے خالی 124آسامیوں پر بھرتی کے لئے تمام  پراسس مکمل کر لیا گیا۔ متروکہ وقف املاک بورڈ حکام کی جانب سے اوپن میرٹ پالیسی کے تحت سکھ نانک لواؤں کے لئے مخصوص 34آسامیوں سمیت 116اسامیوں کے لئے شار ٹ لسٹ کئے گئے امید واروں کے انٹرویو ز کا سلسلہ مکمل کر لیا گیا۔

 بورڈ ترجمان  عامر ہاشمی کے مطابق متروکہ وقف املاک بورڈ کے زیر اہتمام عائشہ ڈگری کالج لاہور میں قائم امتحانی سنٹر میں سینکڑوں امید واروں نے مختلف اسامیوں پر اپنا ٹیسٹ و انٹرویو دیا۔اے پی ایس،ڈی ایس اے،اکاؤنٹنٹ،کیشئر،اور کیئر ٹیکر سمیت مجموعی طور پر 124اسامیوں پر امید واروں نے تحریری امتحان و انٹر ویو دیا۔کرتار پور راہداری کی گریڈ 1سے 6کی مشتہر کی گئی خالی آسامیوں پر بھرتی کے لئے خواہشمند امید وار وں میں سے تحریری امتحان میں کامیاب قرار پانے والے امیدواروں کو شارٹ لسٹ کیا گیا۔راگی کی 4اسامیوں کے لئے 11امید واروں،گرنتھی کی 5اسامیوں کے لئے 14امید وار،پتھی سنگھ کی 5اسامیوں کے لیے 14امید وارپتھی سنگھ کی 5اسامیوں کے لئے 8امیدوار اور سیوا دار کی 15آسامیوں کے لئے 29امید وار،سیکورٹی گارڈز کی 20اسامیوں کے لیے 149امیدوار،ڈرائیور کے لیے46امید وار،باورچی،ویٹر،ماشکی کی 15آسامیوں کے لئے 23 امید وار،الیکٹریشن کی 2اسامیوں کے لئے27امید وار،نائب قاصد کی 5اسامیوں کے لیے 52امید وار جبکہ خاکروب کی 20اسامیوں کے لئے 54امید وارٹیوب ویل آپریٹر کی 2اسامیوں کے لئے 22امید وارو کی شارٹ لسٹ کیا گیا،ایڈیشنل سیکرٹری (شرائنز) طارق وزیر،سی ای او کرتار پور محمد لطیف،کنٹرولر آف اکاؤنٹس عدیل احمد،سیکرٹر ی ایجو کیشن سید سفیر حسین شاہ،دپٹی سیکرٹری ایڈمن حاجی محمد اشرف پر مشتمل کمیٹی نے انٹر ویر کئے گئے۔تا ہم نانک نام لیواؤں کے لئے مخصوص 34آسامیوں کے لئے انٹر ویوز کے حوالے سے PSGPCکے پردھان سردار امیر سنگھ، ممبران ڈاکٹر ممپال سنگھ،سردار اندر جیت سنگھ اور دیگر اہم سکھ رہنماؤں،گیانیوں کی بھی کمیٹی کی معاونت کی۔فائنل سلیکشن کے بعد حتمی احکامات جاری کر دیئے جائیں گے۔ایڈیشنل سیکرٹری(شرائنز) طارق و زیر کا کہنا ہے کہ چیئرمین بورڈ کے احکامات کے مطابق تمام ٹیسٹ و انٹر ویو میرٹ پر کیے گئے ہیں اور آئندہ چند روز میں کامیاب امید واروں کا اعلان کر دیا جائے گا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -