لاہور کو 27ہزار 248 میٹرک ٹن چینی ملے گی،ڈپٹی کمشنر

     لاہور کو 27ہزار 248 میٹرک ٹن چینی ملے گی،ڈپٹی کمشنر

  

لاہور (جنرل رپورٹر) ڈی سی لاہور عمر شیر چٹھہ کی زیر صدارت چینی ڈیلرز ایسوسی ایشن کے ساتھ اہم اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل شاہد عباس کاٹھیا سمیت دیگر افسران نے بھی شرکت کی۔ ڈی سی لاہور عمر شیر چٹھہ نے کہا کہ لاہور کو 27ہزار 248 میٹرک ٹن چینی ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ ٹریڈ کارپوریشن آف پاکستان چینی درآمد کرے گی اور ضلعی انتظامیہ لاہور 160 شوگر ڈیلرز،200 سپر سٹور کے ذریعے چینی سیل کروائے گی۔انہوں نے کہا کہ پرچون فروش شوگر ڈیلرز،سپر سٹورز مالکان سے چینی خریدیں گے اور شہر میں چینی  کی فروخت کو 90 روپے فی کلوگرام کے حساب سے یقینی بنائیں گے۔ ڈی سی لاہور عمر شیر چٹھہ نے کہا کہ تین دن تک ڈیلرز،سپر سٹورز کو چینی کی سپلائی شروع کردیں گے۔ 

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -