انسداد ڈینگی مہم،پانچ مقامات سیل،82گرفتاریاں،1418مقدمات

انسداد ڈینگی مہم،پانچ مقامات سیل،82گرفتاریاں،1418مقدمات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (جنرل رپورٹر)ضلعی انتظامیہ لاہور کی ڈینگی لاروا کے خاتمے کو یقینی بنانے کے لئے بھرپور کاروائیاں جاری ہیں۔ ڈی سی لاہور عمر شیر چٹھہ نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ نے انسداد ڈینگی مہم کے حوالے سے جاری سرگرمیوں کی یکم جنوری تا 02 اکتوبر 2021 تک کی رپورٹ جاری کر دی ہے اور 45788 نوٹس دئیے گئے۔ انہوں نے کہا کہ 05 مقامات کو سیل کیا گیا ہے اور 1418 ایف آئی آرز کا اندراج کروایا گیا ہے جبکہ 82 گرفتاریاں عمل میں لائی گئیں۔ دریں اثناء  اسسٹنٹ کمشنر سٹی فیضان احمد نے یو سی 78 میں دارالمسرت کا دورہ کیا اور ڈینگی لاروا برآمد ہونے پر  ادارے کو وارننگ نوٹس جاری کی۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل شاہد عباس کاٹھیا نے یو سی 52 رحمٰن گارڈن واہگہ ٹاؤن تحصیل شالیمار کا دورہ کیا اور ڈینگی سروئلنس کا جائزہ لیا۔ اسسٹنٹ کمشنر کینٹ ذیشان نصر اللہ رانجھا نے ڈی ایچ اے فیز 07 کا دورہ کیا اور ڈینگی لاروا کو چیک کیا، زیرِ تعمیر 02 گھروں سے ملٹی پل ڈینگی لاروا برآمد ہونے پر دونوں گھروں کو سیل کر دیا۔

 اور تعمیراتی کام کو رکوا دیا۔ اسسٹنٹ کمشنر شالیمار تہنیت بخاری نے یو سی 49 میں ٹیم نمبر 05 اور 06 کی کارکردگی کو مانیٹر کرنے کے لئے دورہ کیا اور فیکٹری ایریا کو چیک کیا، ایک نجی فیکٹری سے لاروا بر آمد ہونے پر ایف آئی آر کا اندراج کروایا گیا ہے