ہیومن رائٹس موومنٹ کا بھارتی اور اسرائیلی جارحیت کے خلاف مظاہرہ

ہیومن رائٹس موومنٹ کا بھارتی اور اسرائیلی جارحیت کے خلاف مظاہرہ

  

لاہور(پ ر) انسانیت کوانتہاپسندمودی کے ہاتھوں نابودی سے بچاناہوگا۔مودی مائنڈسیٹ سے کشمیریوں سمیت بھارتی عوام انتہائی اپ سیٹ ہیں۔مودی کی آشیرباد سے ہندوتوانے ہندودھرم کودھڑام سے زمین بوس کردیا۔مودی کی موذی سوچ انسانیت اورعالمی امن کیلئے سرطان سے بڑا خطرہ ہے۔بھارت کی ریاستی دہشت گردی نے مسلمانوں کوزندہ درگورکردیاان خیالات کا اظہا ر انٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ کے مرکزی چیئرمین محمد ناصر اقبال خان،سیکرٹری جنرل تنویرا حمد خان،ممبر پنجاب بار کونسل رشدہ لودھی ایڈووکیٹ،وسیم قریشی ایڈووکیٹ،سلمان پرویز، محمد سلیم مہر،میاں محمد اشرف عاصمی ایڈو و کیٹ، سردارمرادعلی خان،آغامحمودالحسن لودھی،شکیل اعوان، محمدیونس ملک،ایوب چوہدری،مہر عبدالرؤ ف،عالیہ خان،عمران حیدر، مظہرنواز اور محمد سعید طاہرسلہری ایڈووکیٹ سپریم کورٹ نے لاہو ر ہائیکورٹ چوک میں آسام اورجموں وکشمیر کے اندر بھارت جبکہ فلسطین میں اسرائیل کی ریاستی دہشت گردی کیخلاف پرامن احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہاکہ مسلمانوں کے حقوق کی پامالی اوران کی مذہبی آزادی پرحملے ناقابل برداشت ہیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -