ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ ریلوے نے شورکوٹ سیکشن کامعائنہ کیا

ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ ریلوے نے شورکوٹ سیکشن کامعائنہ کیا

  

لاہور (لیڈی رپورٹر)ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ ریلوے لاہور انجینئر محمد ناصرخلیلی نے ڈویژنل افسران کے ہمراہ فیصل آباد- شورکوٹ سیکشن کا سالانہ معائنہ کیا۔ سیکشن کے معائنے کے دوران ناقص کارکردگی پر اسٹاف کی سرزنش جبکہ اچھی کارکردگی پر اسٹاف کی حوصلہ افزائی کیلئے کیش انعامات بھی دیے گئے۔ معائنے کے دوران ریلوے ٹریک، ٹریک گیج، ٹریک الائنمنٹ، ٹریک کروز (curves) کو پیرامیٹرز کے مطابق چیک کیا گیا۔

۔ اس کے علاوہ ریلوے پلوں، لیول کراسنگ گیٹس سمیت سٹیشن عمارتوں کے ساتھ ساتھ ریلوے پولیس چوکی گوجرہ کا بھی تفصیلی معائنہ کیا گیا۔ ڈی ایس ریلوے لاہور نے مختلف سٹیشنوں پر روشنی کے انتظامات، پنکھے، پینے کیلئے صاف پانی، بیٹھنے کیلئے بنچز، ویٹنگ ایریاز،  صفائی ستھرائی سمیت مسافروں کیلئے سٹیشنوں پر دستیاب دیگر سہولتوں کا بھی جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر سٹیشن ریکارڈ، سٹیشنوں کی آمدن اور سیکشن پر ٹرین سروس کے معیار کو بھی چیک کیا گیا۔ ٹرین آپریشن سیفٹی کے حوالے سے ڈی ایس ریلوے لاہور نے افسران و عملے سے سخت سوالات کیے اور کہا کہ ٹرین آپریشن محفوظ بنانے کیلئے سیفٹی اصولوں کو ہر صورت مدنظر رکھا جائے۔ ڈی ایس ریلوے لاہور کا گوجرہ ریلوے سٹیشن پر میڈیا نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ عوام کی سہولت کیلئے گوجرہ ریلوے سٹیشن پر مزید ٹرینوں کے اسٹاپ دیئے جائیں گے اور سیکشن پر عوام کی سہولت کیلئے مزید ٹرینیں بھی چلائیں گے۔ دوران انسپیکشن سٹیشن ماسٹرز سے ٹرین آپریشن سے متعلق خصوصی آپریشنل ڈاکیومنٹس اور محفوظ ٹرین آپریشن  پر بھی سوالات کیے گئے۔ ناقص کارکردگی پر اسٹاف کی سرزنش کی گئی جبکہ اچھی کارکردگی پر اسٹاف کو کیش انعامات بھی دیئے گئے۔۔ڈی ایس ریلوے لاہور نے گینگ نمبر 19 کے ورکنگ ٹولز چیک کیے اور سخت محنت کے ساتھ ساتھ اچھی کارکردگی پر 3 ہزار روپے خصوصی کیش انعام سے بھی نوازا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -