ڈی ایچ اے،فرینڈز بزنس کے ڈاکٹر خالد محمود صدر کے مضبوط امیدوار

ڈی ایچ اے،فرینڈز بزنس کے ڈاکٹر خالد محمود صدر کے مضبوط امیدوار

  

لاہور(ڈویلپمنٹ سیل) ڈی ایچ اے اسٹیٹ ایجنٹس ایسوسی ایشن لاہور کے سابق سیکرٹری فرینڈز بزنس گروپ کے چیئرمین ڈاکٹر خالد محمود چوہدری دسمبر میں ہونے والے انتخابی معرکہ میں صدر کے مضبوط امیدوار بن کر میدان میں آگئے۔پچاس سے زائد ممبران کے ساتھ الیکشن لڑنے کا اعلان، چوہدری خالد محمود نے بڑی تعداد میں نوجوان ڈیلرز کی فرینڈز بزنس گروپ میں شمولیت پر اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا 2021کا الیکشن بڑا اہم ہے فرینڈز بزنس گروپ کی کامیابی ضروری ہے کیونکہ گزشتہ 3سالہ دور مایوس کن اور ناکامیوں کا دور تھا۔ سیلفی گروپ نے بڑا مایوس کیا ہے رئیلٹر گروپ اپنے منشور پر عمل درآمد کرنے میں بری طرح ناکام رہا ہے۔چوہدری خالد محمود نے کہا افسوس کہ 3سال   ضائع کر دئیے گئے، ڈی ایچ اے اسٹیٹ ایجنٹس ایسوسی ایشن کے پلیٹ فارم کو ذاتی اور منظور نظر افراد کے مفادات کی بھینٹ چڑھادیا گیا جو ظلم ہے۔ ا یسوسی ایشن کو کاروباری بنا دیا گیا یہی وجہ ہے ریئلٹرز گروپ ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو گیا ہے۔ ڈاکٹر خالد چوہدری نے کہا فرینڈز بزنس گروپ پورا پینل دے گا اس کے لیے مشاورت جاری ہے۔ 

فرینڈز بزنس گروپ ڈی ایچ اے لاہور کے چیئرمین سابق سیکرٹری ڈاکٹر خالد محمود چوہدری دوستوں کے ہمراہ صدر کا الیکشن لڑنے کا اعلان کر رہے ہیں۔ ارشد کھوکھر، رفیق ملک، ارشد نجمی اور دیگر نئے شامل ہونے والے نوجوان موجود ہیں۔  

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -